سمندری طوفان خلیج میکسیکو میں داخل
1 ستمبر 2008سمندری طوفان گستاف کے خلیج میکسکو میں داخل ہونے کے بعدامریکی ریاست ٹیکساس سے نیو اورلینز تک تیل کی صنعتیں بند کر دی گئی ہیں، نیواورلینز سے بیس لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے جا چکے ہیں، نقل مکانی کرنے والوں کو تعلیمی اداروں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ہزاروں افراد کی نقل مکانی کے باعث اہم شاہراہیں بلاک ہیں۔
سینکڑوں بسیں اور ٹرینیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ امریکی صدر بش نے بھی گستاف کو خطرناک قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے دورے کے موقع پر انہوں نے ایمرجنسی کا اعلان کر کے تمام اداروں کو امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ ۔نیو اورلینز کے مئیر نے کہا ہے کہ نقل مکانی نہ کرنے والوں کو طوفان کے وقت کو ئی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار میک کین نے طوفان کے پیش نظر نیوآرلینز میں پارٹی کنونشن کی پہلے دن کی کارروائی معطل کر دی ۔ مارین کے مطابق طوفان ٹیکساس، الاباما، میسسیپی میں تباہی پھیلا سکتا ہے۔