1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سیرینا ولیمز: عالمی نمبر ایک، ہفتوں کی سینچری

28 اپریل 2010

سیرینا ولیمز سن 2002 سے اب تک مجموعی طور پر 100 ہفتے عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان رہی ہیں۔ اس طرح وہ دنیا کی ساتویں خاتون کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/N8Fs
تصویر: AP

ٹینس کی عالمی رینکنگ مرد اور خاتون کھلاڑیوں کے لئے ہر ہفتے جاری کی جاتی ہے۔ اس رینکنگ کا اعلان نئے ہفتے کے آغاز پر یعنی پیر کو کیا جاتا ہے۔ کئی کھلاڑی ہفتوں پہلی پوزیشن پر رہتے رہے ہیں، ان میں سے ایک سیرینا ولیمز بھی ہیں۔

امریکی ٹینس سٹار سیرینا ولیمز کی عالمی درجہ بندی میں موجودہ پہلی پوزیشن گزشتہ 27 ہفتوں سے مسلسل برقرار ہے۔ اگلے کم از کم چار ہفتوں تک اُن کی اس پوزیشن کو کسی کھلاڑی سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ عالمی نمبر دو کیرولین ووصنیاکی کے پوائنٹس کی تعداد سیرینا سے خاصی کم ہے۔ اس سے قبل بھی سیرینا ولیمز تین چار مرتبہ عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان رہ چکی ہیں۔ ایک بار تو وہ 57 ہفتے تک عالمی نمبر ایک رہی تھیں۔ بعد میں وہ انجری کے باعث درجہ بندی میں اوپر نیچے ہوتی رہیں۔

گزشتہ سال نومبر سے وہ عالمی نمبر ایک چلی آ رہی ہیں۔ اس مقام پر مجموعی طور پر اب اُن کے ایک سو ہفتوں کی تکمیل ہو گئی ہے۔ وہ پہلی بار آٹھ جولائی سن 2002 میں عالمی نمبر ایک بنی تھیں۔ تب انہوں نے ایک سال سے زائد عرصے تک ٹینس کورٹس پر راج کیا تھا۔

Deutschland Medienpreis für Steffi Graf und Andre Agassi
عالمی شہرت یافتہ جرمن کھلاڑی سٹیفی گراف اور ان کے شوہر ممتاز ٹینس سٹار آندرے آگاسیتصویر: AP

ویمن ٹینس رینکنگ کے ریکارڈ کو محفوظ کا آغاز 1970ء کی دہائی کے اوائل سے شروع ہوا تھا۔سیرینا ولیمزاس ریکارڈ میں ساتویں ایسی خاتون کھلاڑی ہیں، جنہوں نے عالمی نمبر ایک پوزیشن پر مختلف ادوار میں رہتے ہوئے ایک سو ہفتے مکمل کئے ہیں۔ کُل انیس خواتین کھلاڑی عالمی نمبر ایک کے مقام پر فائز رہ چکی ہیں۔ اور بھی ہو سکتی تھیں لیکن ٹینس کی عالمی رینکنگ پر جرمن کھلاڑی سٹیفی گراف، امریکی کھلاڑیوں مارٹینا نیوریٹیلوا اور کرس ایورٹ کا سینکڑوں ہفتوں راج رہا ہے۔

عالمی رینکنگ میں ایک سو سے زائد ہفتوں مسلسل پہلی پوزیشن سنبھالے رکھنے کا ریکارڈ جرمن کھلاڑی سٹیفی گراف کے پاس ہے۔ وہ کل 377 ہفتے عالمی نمبر ایک رہی تھیں۔ اس میں ایک بار وہ مسلسل 186 ہفتے عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر براجمان رہیں۔ یہ بھی ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ دکھائی دیتا ہے۔ایک اور مرتبہ وہ نوے سے زائد ہفتوں تک عالمی نمبر ایک رہیں تھیں۔

دیگر پانچ کھلاڑی:

Serena Williams gewinnt Australian Open 2
تصویر: AP

مارٹینا نیوریلیٹووا:

یہ امریکی کھلاڑی کل 332 ہفتے عالمی نمبر ایک رہیں۔ اس دوران وہ زیادہ سے زیادہ 156 ہفتوں تک مسلسل عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر رہیں تھیں۔

کرس ایورٹ

ایورٹ کا تعلق بھی امریکہ سے ہے۔ وہ اُن سات کھلاڑیوں میں تیسری پوزیشن پر ہیں، انہوں نے مجموعی طور پر عالمی نمبر ایک پوزیشن پر 260 ہفتے گزارے ہیں۔ اس میں ایک بار وہ 113 ہفتوں تک مسلسل عالمی نمبر ایک رہی۔

مارٹینا ہنگز

یورپی ملک سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی کے پاس عالمی نمبر ایک کی پوزیشن مجموعی طور پر209 ہفتوں تک رہی تھی۔

مونیکل سیلیز

امریکی کھلاڑی مونیکا سیلیز 178 ہفتوں تک مجموعی طور پر مختلف ادوار میں پہلے مقام پر فائز رہییں تھیں۔

جسٹنن ہینن

ایک اور یورپی ملک بیلجیئم کی جسٹن ہینن کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ مختلف وقتوں میں 117 ہفتے عالمی نمبر ایک رہی تھیں۔ انہوں نے دو سال قبل اچانک کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب وہ دوبارہ ٹینس کھیل میں لوٹ چکی ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: عاطف توقیر