1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

شعیب اخترسری لنکا ون ڈے سیریز سے بھی آؤٹ

رپورٹ:مقبول ملک، ادارت:ندیم گل18 جولائی 2009

پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو جو سری لنکا کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے لئے منتخب نہیں کئے گئے تھے، 30 جولائی سے شروع ہونے والی سری لنکا ہی کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے بھی منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/IsMs
پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اخترتصویر: AP

پاکستانی قومی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہے اور تین ٹیسٹ میچوں کی موجودہ سیریز کے اب تک کھیلے گئے دونوں میچ ہار چکی ہے۔ تیسرا ٹیسٹ میچ پیر سے کولمبو میں شروع ہو گا جس کے بعد 30 جولائی سے دونوں ملکوں کے مابین پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستانی ٹیم کے دورہ سری لنکا کا اختتام ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے ساتھ ہوگا۔

ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے لئے اس ویک اینڈ پر سب سے اہم سوال یہ تھا کہ آیا وہ قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر وسیم باری کو اپنی فٹنس کا اس حد تک قائل کرسکیں گے کہ انہیں کم ازکم سری لنکا میں ون ڈے سیریز کے لئے ہی سہی لیکن پاکستانی ٹیم میں شامل کرلیا جائے۔

33 سالہ شعیب اختر کو، جو 2007 سے اپنے زخمی ہونے، فٹنس کے مسائل یا پھر پابندیوں اور جرمانے جیسے معاملات کی وجہ سے قومی ٹیم کے باقاعدہ کھیلنے والے کھلاڑی نہیں رہے، ہفتہ کے روز اس سوال کا جواب یہ ملا کہ وہ پاکستانی سلیکٹرز کو اپنی فٹنس کا قائل نہیں کرسکے اورسری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔