صوبہ پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں دھماکا، کم از کم نو افراد ہلاک
13 جولائی 2009اشتہار
پنجاب پولیس کے مطابق دھماکہ جس گھر میں ہوا وہاں بچوں کو مذہبی تعلیم دی جاتی تھی۔ دھماکے کے بعد اس گھر کے علاوہ تقریبا دو درجن کے قریب دیگر عمارتیں بھی زمیں بوس ہو گئیں جس کی وجہ سے ابھی تک کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ گھر عسکریت پسند اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے کے لئے استعمال کرتے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے علاوہ خانیوال اور ملتان کے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔ خانیوال کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے
ادارت : عاطف توقیر