عشق نے پاکستانی لڑکی کو بھارت کی جیل تک پہنچا دیا
24 جنوری 2023بھارت کے جنوبی شہر بنگلور کی پولیس نے ایک روز قبل ایک 19 سالہ پاکستانی خاتون کو اپنی شناخت کے ساتھ جعلسازی کرنے اور شہر میں غیر قانونی طور پر رہنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق وہ اپنے بھارتی عاشق سے ملاقات کے لیے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔
پاکستان مودی میں اپنا کوئی پارٹنر نہیں دیکھتا، حنا ربانی کھر
بھارتی حکام نے ان کی شناخت اقرا جیوانی کے نام سے کی ہے، جن کے مطابق مذکورہ خاتون گزشتہ برس بھارت اور نیپال کے درمیان کھلی سرحد کے ذریعے بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔
شہباز شریف کی مودی کو مذاکرات کی پیشکش، بھارت کیا جواب دے گا؟
پولیس کا کیا کہنا ہے؟
بنگلور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وائٹ فیلڈ کے مطابق 26 سالہ ملائم سنگھ یادو نامی شخص، جنہوں نے اقرا کو بھارت آنے کی دعوت دی، اصل میں یوپی کے رہنے والے ہیں، اور شہر کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے۔
بھارتی ریاست کیرالہ میں بینظیر بھٹو کی تصویروں والے پوسٹر
پولیس کے مطابق، ''گزشتہ برس ان کا ایک 19 سالہ لڑکی سے گیمنگ ایپ لوڈو کے ذریعے رابطہ ہوا تھا، جس کا تعلق پاکستانی صوبے سندھ کے شہر حیدر آباد سے ہے۔ ''دونوں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، اسی لیے اس شخص نے لڑکی کو ستمبر 2022 میں نیپال کے کھٹمنڈو کے راستے سے بھارت آنے کے لیے کہا تھا۔''
وزیر اعظم مودی نے پاکستانی ہندوؤں کی بڑی خواہش پوری کردی
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بنگلور کے بیلندور پولیس اسٹیشن کی حدود میں لیبر کوارٹرز میں رہتے تھے۔ ''اب اس لڑکی کو غیر ملکی رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا اور اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔''
پاکستانی لڑکی بھارت کیسی پہنچی؟
پولیس کے مطابق اقرا چند ماہ قبل نیپال پہنچی تھی جہاں ملائم سنگھ یادو بھی گئے اور دونوں نے وہیں پر شادی کر لی۔ شادی کے بعد یہ جوڑا بھارت نیپال سرحد عبور کر کے پہلے ریاست بہار پہنچا۔
کچھ دن بعد ملائم سنگھ یادو اقرا جیوانی کو بنگلورو لے آئے اور یہاں یہ جوڑا کرائے کے ایک مکان میں رہنے لگا۔ یہاں تک کہ ملائم نے اقرا جیوانی کا نام بدل کر راوا یادو کر دیا۔
وہ اقرا کو ہر جگہ اپنی اہلیہ کے طور پر متعارف کرواتے اور اس طرح انہوں نے اپنی نئی نویلی دلہن کے لیے ایک آدھار کارڈ (بھارت کا قومی شناختی کارڈ) بھی حاصل کر لیا۔ اس کے بعد انہوں نے بھارتی پاسپورٹ کے لیے بھی درخواست دی۔
پکڑے کیسے گئے؟
اطلاعات کے مطابق اقرا جیوانی پاکستان میں اپنے خاندان کے افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں اور اس طرح ان کی اصل شناخت سامنے آ گئی۔ پاکستان میں اپنے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کے دوران بھارتی انٹیلیجنس بیورو نے انہیں پکڑا اور اس بارے میں ریاستی انٹیلیجنس حکام کو آگاہ کر دیا۔
اسی اطلاع کی بنیاد پر سٹی پولیس نے جوڑے کے بارے میں تفصیلات جمع کرنی شروع کر دیں اور ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں مکان مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔