عمران خان کی ضمانت منظور
12 مئی 2023سماعت سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی تھی۔ عمران خان نے اپنے وکیل حامد خان سے رابطہ کر کے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پنجاب پولیس انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔
اس موقع پر عمران خان نے عدالت کے اندر ہی میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہا تھا کہ اگر ان کی ضمانت منسوخ ہوئی تو وہ مزاحمت نہیں کریں گے اور گرفتاری دے دیں گے۔
عمران خان کی ہائی کورٹ میں آمد سے پہلے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے تھے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ان کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل انہیں رینجرز نے گرفتار کر لیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ ان احتجاجی مظاہروں کے دوران خاص طور پر فوجی املاک کو نشانہ بنایا گیا اور ملکی فوجی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔