1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس میں حملے، سو سے زائد ہلاک

عاطف بلوچ14 نومبر 2015

فرانسیسی پولیس کے مطابق جمعے کی رات پیرس میں ہونے والے مختلف حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد120 ہے جبکہ ساٹھ 200 زخمی ہوئے ہیں۔ طبی حکام کے مطابق 80 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1H5XU
Frankreich Terror in Paris Opfer
تصویر: Reuters/P. Wojazer

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فرانسیسی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ تیرہ نومبر کی رات پیرس میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں سو سے زائد فراد مارے گئے ہیں۔ فوری طور پر پولیس نے 120 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ان بہیمانہ حملوں کے نتیجے میں دو سو اافراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کے علاوہ پیرس میں واقع نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم کے نزدیک کم ازکم دو دھماکے بھی ہوئے۔ یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے، جب جرمن قومی فٹ بال ٹیم اس اسٹیڈیم میں فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے ساتھ ایک دوستانہ میچ کھیل رہی تھی۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ان میں اس ایک خودکش حملہ تھا۔

خبر رساں اداروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد پیرس کے Bataclan کسنرٹ ہال میں درجنون افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا ۔ تاہم رات کے وقت ہی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کم ازکم تین حملہ آوروں کو ہلاک کرتے ہوئے کنسرٹ ہال کو بازیاب کرا لیا۔

Frankreich Paris Schießerei Explosion
خبر رساں اداروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد پیرس کے Bataclan کسنرٹ ہال میں متعدد افراد کو یرغمال بھی بنا لیا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/S. Ramnoux

حکام نے بتایا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک پہلے فائرنگ کی اور بعدازاں وہ پیرس کنسرٹ ہال میں داخل ہو گئے۔ اے ایف پی نے البتہ یرغمالیوں کی درست تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

مزید معلومات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔ ڈی ڈبلیو انگریزی ویب سائٹ سے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔