1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہامریکہ

مزید بھارتی باشندوں کی امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش

6 فروری 2023

بغیر ویزے کے امریکی سرحد تک پہنچنے والے بھارتی باشندوں کی تعداد میں سن 2022 کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آخر بھارتی باشندے غیرقانونی طور پر امریکہ کا رُخ کرنے کا خطرہ کیوں مول لے رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4N9N7
Mexiko USA l Migranten an der Grenze, El Paso
تصویر: Christian Chavez/AP/picture alliance

بغیر ویزے کے امریکی سرحد تک پہنچنے والے بھارتی باشندوں کی تعداد میں سن 2022 کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بھارت میں متوسط طبقہ ترقی پر گامزن ہے، ایسے میں آخر بھارتی باشندے غیر قانونی طور پر امریکہ کا رُخ کرنے کا خطرہ کیوں مول لے رہے ہیں۔

دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی والے ملک بھارت میں متوسط طبقہ پھیلتا اور ترقی کرتا جا رہا ہے۔ ایسے میں غیر قانونی طور پر یا سفری دستاویزات کے بغیر امریکہ پہنچنے والے بھارتی باشندوں کی تعداد میں گزشتہ برس غیر معمولی اضافہ ہوا۔ آخر یہ افراد غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے کے خطرات کیوں مول لینے کے لیے تیار ہیں؟

بھارتی نژاد امریکیوں کو امریکہ میں تارکین وطن کے لیے ایک 'ماڈل‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ امریکی'کسٹم اینڈ بورڈر پیٹرول‘ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال یعنی دو ہزار بائیس میں غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بھارتی باشندوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ تعداد 63 ہزار 9 سو ستائیس تھی۔ جو 2021ء  کے مقابلے میں دوگنا تھی۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جنوبی سرحد جو میکسیکو کے ساتھ ملتی ہے، پناہ کے متلاشیوں کی آمد کا سب سے مرکزی مقام ہے۔

امریکہ کے ''مائیگریشن پالیسی انسٹیٹیوٹ‘  (MPI) کی دوہزار بائیس کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر دو ہزار اکیس سے ستمبر دو ہزار بائیس تک امریکی سرحدی حکام نے 18,300 بار بھارتی تارکین کوامریکی جنوبی سرحد پر روکا۔ جو اُس سے ایک برس پہلے کی تعداد کے مقابلے میں 2,600  کا اضافہ تھا۔

Symbolbild Migration
میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخلے کی کوششتصویر: SERGIO FLORES/AFP/Getty Images

سان انتونیو، ٹیکساس میں 'یونیورسٹی آف دی انکارنیٹ ورڈ‘ سے منسلک تاریخ اور ایشیئن اسٹڈیز کی پروفیسر لوپیتا ناتھ نے کہا کہ یہ اضافہ بھارتی باشندوں کے امریکہ میں مثبت 'امیگریشن امیج‘ کو داغدار بنانے کا سبب بن سکتا ہے۔

 ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ''اگر یہ تعداد اتنی ہی تیزی سے بڑھتی رہی جتنی کہ اس وقت بڑھ رہی ہے، تو امریکہ میں آباد بھارتی تارکین وطن اس سے زیادہ خوش نہیں ہوں گے، کیونکہ یہ قانونی طور پر مقیم تارکین وطن  کے لیے بھی بدنامی کا سبب ہے۔‘‘

امریکہ میں بھارتی باشندوں کی امیگریشن

امریکہ کے ''مائیگریشن پالیسی انسٹیٹیوٹ‘  (MPI) کی رپورٹ کے مطابق 2021 ء تک امریکہ میں 2.7 ملین بھارتی تارکین وطن آباد تھے۔ امریکہ آنے والے زیادہ تر بھارتی تارکین وطن اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہیں جن کے لیے ان کے آجرین  H-1B عارضی ویزے کا انتظام کرتے ہیں۔ امریکی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلباء کی تعداد کے لحاظ سے بھی بھارتی طلباء دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کے شہریوں کے مقابلے میں امریکہ آکر امریکی شہریت اختیار کرنے والے بھارتی نژاد باشندوں کی شرح اب تک کم رہی ہے۔

USA Narendra Modi in San Jose
نریندر مودی کیلیفورنیا میںتصویر: Reuters/S. Lam

نیویارک میں مقیم امیگریشن قوانین کے ماہر اور وکیل روحت بسواس نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ امریکہ میں سیٹیزین شپ یا شہریت کے حصول کے قوانین جیسے جیسے سخت ہوتے جا رہے ہیں ویسے ویسے بھارتی باشندوں کے امریکہ میں غیر قانونی داخلے یا ان کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے امکانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اُدھر جنوبی بھارتی شہر تھیروواننت پورم میں قائم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف مائیگریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین ایس ارودیا راجن نے کہا کہ امریکہ میں ویزے کے سخت قوانین اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورک بھی اس اضافے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کیوں امریکہ آ رہے ہیں؟

 امریکہ کے ''مائیگریشن پالیسی انسٹیٹیوٹ‘  کے مطابق امریکی لیبر مارکیٹ میں بھارتی تارکین وطن بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ ناتھ اور راجن دونوں نے کہا کہ بھارت میں ایک نئے متوسط طبقے کے حال ہی میں ابھرنے سے زیادہ باشندوں کو نقل مکانی پر اٹھنے والے اخراجات برداشت کرنے کا موقع ملا ہے۔

شبنم سوریتا/ ک م/