پاکستان میں بچوں سے لی جانے والی جبری مشقت کی صورت حال خطرناک حد تک خراب ہے۔ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کی دولت سے آراستہ نہ کر سکنے کی وجہ غربت کو قرار دیتے ہیں۔ حالیہ عرصے میں تو پاکستان کی اقتصادی صورت حال مزید ابتر ہوئی ہے، تو یوں چائلڈ لیبر میں اضافے کا اندازہ بھی بخونی لگایا جا سکتا ہے۔