1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

قید میں بچی کا قتل اور بیوی کا ریپ کیا گیا، جوشوا بوئل

صائمہ حیدر
14 اکتوبر 2017

طالبان کے گروہ حقانی نیٹ ورک کی مبینہ قید سے بازیاب کرائے جانے والے کینیڈین شہری جوشوا بوئل کے مطابق قید میں اُن کی ایک بچی کو ہلاک کیا گیا جبکہ بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی۔

https://p.dw.com/p/2lp9d
Australien Joshua Boyle kommt am International Airport in Toronto an
تصویر: picture alliance/dap/AP Photo/Canadian Press/N. Denette

رواں ہفتے پاکستان سے بازیاب کرایا جانے والا یہ جوڑا بروز جمعہ کینیڈا واپس پہنچ گیا ہے۔ اس جوڑے کو نیوز ایجنسیوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پانچ برس قبل طالبان کے اتحادی گروہ حقانی نیٹ ورک نے سن 2012 میں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔ شوہر جوشوا بوئل کینیڈین  ہیں جبکہ اُن کی بیوی کیٹلان کولمین امریکی شہری ہیں۔

بوئل نے ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جہاز سے اترنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا،’’ یقینی طور پر یہ میرے خاندان کے لیے بے پناہ اہمیت کا حامل ہو گا کہ ہم اپنے بچوں کے لیے یہاں ایک محفوظ پناہ گاہ تعمیر کر سکیں گے جسے وہ گھر کہہ سکیں۔‘‘

’’یرغمالیوں کو مار ڈالو‘‘

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر امریکا کا احترام کرنا شروع کر دیا ہے، ٹرمپ

گوانتانامو بے جیل کے کم عمر قیدی کو لاکھوں ڈالر ہرجانہ ادا

امریکا کو مشترکہ آپریشن کی دعوت، متعدد سیاسی جماعتیں چراغ پا

رواں ہفتے پاکستانی فوجی دستوں نے اس خاندان کو افغان سرحد کے قریب واقع ملک کے شمال مغربی علاقے سے بازیاب کرایا تھا۔ امریکا ایک عرصے سے پاکستان پر طالبان کے اتحادی گروہ حقانی نیٹ ورک کو ختم نہ کرنے کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

Australien Joshua Boyle kommt am International Airport in Toronto an
جوشوا بوائل ٹورانٹو کے ہوائی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےتصویر: picture alliance/dpa/AP Photo/Canadian Press/C. Katsarov

جوشوا بوئل نے نیوز کانفرینس میں پُر سکون آواز میں بیان دیتے ہوئے کہا،’’  حقانی گروپ کا شر ایک مسافر کو اغوا کرنے اور پھر ا‌ُس کی نومولود بچی کو قتل کرنے سے ہی ظاہر ہے۔ اور یہ شر میری بیوی کے ایک سے زیادہ بار ریپ سے بھی عیاں ہے جو گروپ کے سربراہ کی نگرانی میں کیا گیا۔‘‘ بوئل نے وضاحت سے نہیں بتایا کہ’ مسافر، قتل، اور ریپ سے اُن کی مراد کیا تھی۔ بوئل کی بیوی کولمین اس کانفرنس میں موجود نہیں تھیں۔

 جوشوا بوئل بہت تھکے ہوئے لگ رہے تھے اور انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے سے معذرت کر لی۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق جہاز پر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اس خاندان کے ساتھ ہوائی جہاز پر سوار تھے۔

’پاکستان اب طالبان پر اثر و رسوخ کھو چکا ہے‘