1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لاہور:ٹینس فیوچر کپ

طارق سعید، لاہور30 اکتوبر 2008

پاکستان کے عقیل خان اور بھارت کے سنیل کمار کی جوڑی کو جنوبی کوریا کے ہیون سولم اور بھارت کے روپیش رائے نے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

https://p.dw.com/p/Fkfw
تصویر: AP

پاکستانی شہر لاہور میں واقع باغ جناح میں جاری انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)فیوچر کپ کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں دوگھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں عقیل خان اور بھارت کے شہرچندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار نے پہلا سیٹ6-7 کے سکورسےجیت لیا تھا مگرسولم اوررائےنے ہمت نہیں ہاری اوردوسرے سیٹ میں خسارے میں جانے کے باوجود 4-6 سے جیت کرمقابلہ برابر کر دیا۔

فائنل کا فیصلہ تیسرے سیٹ کے سپر ٹائی بریک پر رائے اور لم کے حق میں6-10 کے سکورکے ساتھ ہوا۔ پاکستان کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے لاہور کے ہارڈ کورٹ کی سستی کو اپنی ناکامی کی وجہ قرار دیا۔

فائنل کے بعد عقیل کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھی مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے جبکہ سلوکورٹ پر والی کرنے والوں کی بجائے بیس لائن سے کھیلنے والوں کو ہی فائدہ ہوا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگل مقابلوں کے سیمی فائنل میں جرمنی کے ٹوبرٹ پیٹرک نے نمبر چارسیڈ تائیوان کےلی سن ہین کو سیدھے سیٹوں میں4-6 اور4-6 سے زیر کرکے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ فائنل میں پیٹرک کا مقابلہ بھارت کے ان فارم رائے روپیش سے ہوگا جنھوں نے دوسرے سیمی فائنل یوکرین کے الیک سینکو گلیب کو2-6 اور5-7 سے ہرایا۔

آئی ٹی ایف فیوچرکپ کے فاتح کو10 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملےگی۔ پاکستان میں سلامتی کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ٹورنامنٹ میں 12ممالک کے40 سرکردہ کھلاڑی شریک ہیں۔