لاہور میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
پاکستان کے شہر لاہور کے الحمرا آرٹس سینٹر میں جمعہ سترہ نومبر سے لے کر اتوار انیس نومبر تک تیسرے بین الاقوامی فیض میلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک بھر سے آنے والے ادیب، شاعر، دانشور، صحافی اور فنکار شریک ہوئے۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
تین روزہ انٹرنیشنل فیض میلے کے پہلے دن اجوکا تھیٹر کی طرف سے ایک سٹیج ڈرامہ ’لو پھر بسنت آئی‘ پیش کیا گیا۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
بین الاقوامی فیض میلے کے دوران لاہور کے الحمرا آرٹس سینٹر کا ایک منظر
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
میلے کے دوران مختلف اشاعتی اداروں کی طرف سے کتابوں کے بہت سے سٹالز بھی لگائے گئے تھے، جہاں خریداروں کا بہت رش رہا۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
میلے کا اہتمام فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور لاہور آرٹس کونسل نے مشترکہ طور پر کیا۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
اس میلے کے دوران 70 سے زائد نشستوں میں سو سے زائد ماہرین نے فلم، آرٹ، موسیقی، ادب، فنون لطیفہ اور کئی دیگر امور پر اظہار خیال کیا۔ میلے کے دوران ایسی ہی ایک نشست کا منظر۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
فیسٹیول کے دوران معروف فنکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ ایک مکالمتی نشست بھی شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
تیسرے بین الاقوامی فیض میلے کے دوران مہمانوں کے لیے موسیقی کی کئی محفلوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
اس میلے کے پروگرام کی ایک خاص بات رقص کی کئی محفلیں بھی تھیں، جن میں سے کتھک ڈانس کو حاضرین نے خاص طور پر پسند کیا۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
میلے میں ایک نشست بچوں کے لیے مخصوص تھی، اس نشست میں گلگت بلتستان کا ایک بچہ لوک رقص کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
تین روزہ تقریبات کے دوران ہزارہا شائقین کو شعر و ادب اور فن و ثقافت سے متعلق بیسیوں مختلف نشستوں میں شرکت کا موقع ملا۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
اس میلے کے پروگرام کا ایک انتہائی دلچسپ حصہ فیض احمد فیض کی زندگی کے حوالے سے تصویروں کی ایک نمائش بھی تھی۔
الحمرا آرٹس سینٹر میں تیسرا بین الاقوامی فیض میلہ
تصویری نمائش میں شامل فیض احمد فیض کی ایک یادگار تصویر، جس میں وہ اپنے اہل خانہ میں سے چند کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔