1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لندن میں ’دہشت گردی‘: حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

2 فروری 2020

لندن پولیس نے بظاہر ایک ’دہشت گردانہ‘ حملہ کرنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے خنجر سے وار کر کے کم از کم دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

https://p.dw.com/p/3XAJW
England Messerattacke in London
تصویر: Getty Images/H. Adams

برطانوی دارالحکومت لندن میں یہ واقعہ اتوار دو فروری کی سہ پہر پیش آیا۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق شہر کے جنوبی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گولی مار دی۔

اس واقعے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، ''ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ سہ پہر دو بجے کے قریب پولیس نے سٹریتھم میں جس شخس کو گولی ماری تھی، اس کا انتقال ہو گیا ہے۔‘‘

پولیس نے خنجر سے کیے گئے حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ زخمیوں کی حالت کیسی ہے۔

قبل ازیں پولیس نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا، ''سٹریتھم میں مسلح اہلکاروں نے ایک شخص کو گولی ماری۔ اس وقت تک کی معلومات کے مطابق کئی افراد کو خنجر سے زخمی کیا گیا تھا۔ حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دے دیا گیا ہے۔‘‘

England Messerattacke in London
تصویر: Getty Images/H. Adams

اس سے پہلے پولیس نے ایک ٹویٹ میں عوام کو اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔

دریں اثناء سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے کے بارے میں کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں تاہم اب تک ان کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

ش ح / م م (اے پی، روئٹرز)