مغربی یورپ میں طوفان کی تباہ کاریاں
’فریڈرک‘ نامی اس طوفان کے سبب صرف جرمنی میں ہونے والی والی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ چکی ہے۔
روزگار زندگی مفلوج
جمعرات کے دن مغربی یورپ میں طوفان کے نتیجے میں جرمنی اور ہالینڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئے، جہاں روزگار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ جرمن شہر مندن میں تیز ہواؤں کے نتیجے میں کئی مکانات کی چھتیں تک اڑ گئیں۔
ٹریفک بھی متاثر
فریڈرک نامی اس طوفان کے نتیجے میں کئی مقامات پر چلنے والی تیز ہواؤں کی رفتار دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ بھی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے کئی درخت بھی زمین سے اکھڑ گئے۔ جمعرات کے دن مغربی جرمنی میں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے۔
گیارہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
جرمنی میں ایسا شدید طوفان گیارہ برس بعد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جرمن شہر ڈوئسبرگ بھی اس قدرتی آفت سے نہ بچا، جہاں بڑے بڑے ٹرک بھی تیز وتند ہواؤں کی تاب نہ لا سکے۔
امددی کام جاری
جرمن حکام نے بتایا ہے کہ اس طوفان کے بعد جمعے کے دن سے امدادی کاموں میں تیزی پیدا کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ امدادی ادارے سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں گرنے والے درختوں اور عمارتوں کے ملبے کو ہٹانے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روڈ ایکسیڈنٹ
اس طوفان کی وجہ سے ہونے والی بارش اور تیز ہوائیں کئی حادثات کا باعث بھی بنیں۔ جرمن شہر بون کی ایک موٹر وے پر الٹے ہوئے ٹرکوں کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس طوفان کی شدت کتنی زیادہ تھی۔
ایمسٹرڈیم میں تباہی
اس طوفان نے جرمنی کے ہمسایہ ملک ہالینڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں بھی کئی مقامات پر درخت گرے اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
سائن بورڈ بھی گر گئے
تیز ہواؤں کی وجہ سے جرمنی اور ہالینڈ کی شاہراہوں پر نصب کئی ٹریفک سائنز بھی زمیں بوس ہو گئے۔ امدادی ورکرز جمعے کے دن ان شاہراہوں پر گرنے والے ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔
جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی
’فریڈرک‘ نامی اس طوفان کے سبب صرف جرمنی میں ہونے والی والی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ چکی ہے۔
زمین بھی اکھڑ گئی
فریڈرک کی ممکنہ تباہی کی وجہ سے مغربی یورپی ممالک میں پہلے سے ہی انتباہی پیغامات جاری کر دیے گئے تھے۔ جرمن شہر ایلپن وین میں تیز ہواؤں کی وجہ سے زمین بھی اکھڑ گئی۔
برفباری بھی شدید
ڈوئچے بان نے اپنی تمام تیز رفتار ٹرینیں فریڈرک طوفان کے سبب چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث جمعرات کے روز روک دی تھیں۔ 2007ء کے بعد یہ سب سے بڑی معطلی تھی۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ اختتام ہفتہ پر تمام ٹرینیں اپنے معمول کے مطابق چلنے لگیں گی۔
مسافروں کی پریشانی
جرمنی کی سب سے گنجان آباد ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں تیز رفتار ریل گاڑیوں کے علاوہ علاقائی ٹرین سروس آج جمعے کے روز بھی تعطل کا شکار ہے۔