1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

منشیات فروشوں سے پاک ریو ڈی جینیرو کے علاقے ترقی کی جانب گامزن

23 دسمبر 2010

برازیل کے دوسرے بڑے شہر ریو ڈی جینیرو کے پسماندہ حصے Alemao کی ایک پہاڑی پر چمکتا دمکتا کرسمس کا درخت اس علاقے کے منشیات فروشوں سے پاک ہوجانے کی علامت کے طور پر نصب کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/zozd
تصویر: dpa

ایک بڑے کمرشل بینک کی جانب سے لگایا گیا یہ کرسمس ٹری ایک اور خوش آئند امر کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے، یعنی ریوکی گنجان آباد کچی بستیوں اور پسماندہ شہری علاقوں میں کاروباری مواقع کا پیدا ہونا۔ ریو میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی آپس کی جنگ کے باعث اس علاقے میں کاروباری مواقع کئی برسوں سے نہ ہونے کے برابر تھے۔

آلیماؤ کو منشیات کے بیوپاریوں سے پاک کرنے کے ایک ماہ بعد اب وہاں بینک، ٹیلی کام اور یوٹیلیٹی کمپنیاں پرجوش انداز میں حکومت کے ساتھ مل کر وہ خلا پر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئی ہیں، جو ایک لاکھ کی آبادی والے اس پسماندہ علاقے کو طویل عرصے سے نظر انداز کرنے کی وجہ سے پیدا ہو گیا تھا۔

NO FLASH Kampf gegen Drogenbosse in Rio de Janeiro
برازیلی حکومت نے ریوڈی جنیرو کو منشیات کے بیوپاریوں سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہےتصویر: AP

ان تجارتی اداروں کے محرکات اور مقاصد بہت واضح ہیں۔ ایک اخباری انٹرویو می‍ں ایک ٹیلی کام فرم کے مالک نے کہا کہ علاقے میں امن قائم ہونے کے بعد راتوں رات ریو ڈی جینیرو میں ان کے صارفین کی تعداد میں ہونے والا اضافہ کسی بھی چھوٹے شہر میں موجود صارفین کی تعداد کے برابر تھا۔

حالیہ دنوں میں زمین کی قیمتوں میں اضافہ، زیر سمندر تیل کی تلاش کی تیاری اور ٹیکس دہندگان میں کی تعداد میں اضافہ اس حقیققت کی طرف اشارہ ہیں کہ جلد ہی برازیل کی معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔

دوسری جانب برازیلین حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ 2014 ء میں ریو میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے اس خطے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرتے ہوئے وہاں امن عامہ کی صورتحال کو بہت تسلی بخش بنا دے گی۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں