مودی کے لیے مصر کا سب سے بڑا اعزاز
25 جون 2023مصری صدر عبدالفتاح السيسی نے آج بھارتی وزير اعظم نريندری مودی سے قاہرہ ميں ملاقات کی ہے۔ نریندر مودی دو روزہ دورے پر ہفتہ 24 جون کی شام قاہرہ پہنچے تھے۔ يہ گزشتہ دو دہائيوں ميں کسی بھارتی وزير اعظم کا پہلا مصر کا دورہ ہے۔
السيسی نے آج اتوار کی صبح مودی کو 'آرڈر آف دا نائل‘ سے نوازا، جو مصر کا اعلٰی ترين اعزاز ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزيد بہتر بنانے پر اتفاق کيا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دنیا میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک بھارت کی طرف سے مصر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی اتفاق کيا۔ مصر 105 ملین کی آبادی کے ساتھ عرب دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہے۔
مودی کا دورہ امریکہ اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش
انسانی حقوق: مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر احتجاج کے منصوبے
نریندر مودی 2014ء سے بھارت کے وزیر اعظم ہیں اور ان کا شمالی افریقی ملک مصر کا یہ اولین دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے امریکہ کا چار روزہ دورہ کیا جس میں ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی۔
مصری صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران مودی نے انہیں بھارت ميں ستمبر ميں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس ميں شرکت کی دعوت بھی دی۔
ا ب ا/ع س (اے ایف پی، اے پی)