1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مہاجرین کا بحران اور میرکل کا غیرمعمولی فیصلہ

2 ستمبر 2018

تین برس قبل جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے لاکھوں پناہ گزینوں کے لیے جرمنی کی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا۔ انسانی ہمدردی کے پیش نظر کیے گئیے اس فیصلے کو پذیرائی کے ساتھ شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

https://p.dw.com/p/34AlM
Bundeskanzlerin Merkel besucht Start-Up Kiron
تصویر: pictrue-alliance/dpa/W. Kumm

مورخہ چار ستمبر 2015ء جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے شام اور عراق میں خانہ جنگی سے متاثرہ لاکھوں پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دینے کا ایک ’جرات مندانہ‘ فیصلہ کیا تھا۔ تاہم تین برس بعد جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین کی جانب سے جرمن شہر کیمنٹز میں غیرملکیوں کا پیچھا کرنے کے مناظر نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

کيمنٹز ميں مہاجرين مخالف جذبات کیسے ٹھنڈے ہوں گے؟

دوسری جانب یورپ بھر میں پناہ گزینوں کی آمد ہر سیاسی اور سماجی امور کی بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ برطانیہ کو یورپی یونین سے الگ ہونے میں چند ماہ باقی ہیں، آسٹریا اور اٹلی کی حکومتوں میں انتہائی دائیں بازوں کی سیاسی جماعتیں شراکت دار ہیں، جبکہ جرمن پارلیمان میں بھی عوامیت پسند سیاسی جماعت متبادل برائے جرمنی ’اے ایف ڈی‘ اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت ہے۔

Rechte demonstrieren in Chemnitz
تصویر: picture alliance/Zumapress

یورپ کے بیشتر ممالک میں دائیں بازو کی مہاجرین مخالف سیاست کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے چانسلر میرکل کو اپنے مشہور جملے

"Wir Schaffen das" یا ’ہم یہ کر سکتے ہیں‘‘ پر مبنی مہاجرین دوست پالیسی کے باوجود حالیہ دنوں میں یورپ پہنچنے والے مہاجرین پر سخت موقف اختیار کرنا پڑا۔ اس کے نتیجے میں سن 2015 کے مقابلے میں جرمنی میں پناہ گزینوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی۔

جرمنی: برسر روزگار مہاجرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی

اعداد و شمار کے مطابق 2015ء کے بعد جرمنی میں مقیم ہر چوتھا تارک وطن اب برسرِ روزگار ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق ’مہاجرت یورپ کے لیے ابھی بھی ایک بہت بڑا چیلنج ہے‘۔ پروفیسر اشٹیفان لیہنے سمجھتے ہیں کہ یورپ کا رخ کرنے والے مہاجرین کی تعداد میں کمی واقع ہونے کے باوجود چند عوامیت پسند سیاستدان مہاجرین مخالف جذبات کے ذریعے اپنے قدامت پسند سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Italians Innenminister Matteo Salvini trifft den ungarischen Premierminister Viktor Orban in Mailand
تصویر: Reuters/M. Pinca

مہاجرین کے بحران نے یورپی یونین میں مغربی یورپی ممالک اور سابقہ کمیونزم کی پیروی کرنے والے مشرقی یورپی ممالک کے درمیان دوریاں مزید بڑھا دی ہیں۔ آئندہ برس منعقد ہونے والے یورپی پارلیمانی انتخابات سے قبل دائیں بازو کے سیاسی وزراء نے چیک رپبلک، پولینڈ، آسٹریا اور ہنگری کے درمیان ’مہاجرین دوست پالیسی کے خلاف‘ اتحاد قائم کیا ہے۔ پروفیسر لیہنے کہ مطابق یہ ’بین الاقوامی قوم پرست‘ دیگر یورپی سیاسی طاقتوں کے برعکس کام کریں گی۔  البتہ چند ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ ’یورپ میں مقیم لاکھوں پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا اب  کسی ناممکن عمل کم نہیں۔‘

ع آ / ع ت (اے ایف پی)