پاکستان کی موجودہ فلم انڈسٹری میں باکس آفس پر کامیاب ترین ہیروئنوں کی بات کی جائے تو مہوش حیات کا نام سر فہرست آتا ہے۔ مہوش فلمی اسکرین پر تقریباﹰ ساڑھے تین سال بعد فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی ہیروئن بن کر واپس آرہی ہیں۔ وہ اپنی نئی فلم کی ریلیز کے بارے میں بہت مطمئن اور پر امید ہیں۔ مہوش حیات کی ہماری ساتھی کوکب جہاں سے خصوصی بات چیت دیکھیے۔