1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

میلبورن خوشحال ترین شہر اور کراچی؟

محمد علی خان، نیوز ایجنسی
18 اگست 2017

لندن سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں دنیا کے 140 بہترین اور بدترین شہروں کی فہرست شائع کی گئی ہے، جس میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نام بھی شامل ہے۔ 

https://p.dw.com/p/2iSVm
تصویر: picture-alliance/AA/A. Brendon Ratnayake

نیوز ایجنسی روئٹر کے مطابق اقتصادیاتی آگاہی کے ایک ادارے نے رہائشی سہولیات کے حوالے سے دنیا کے بہترین اور بد ترین 140شہروں کی فہرست شائع کر دی ہے۔ اس فہرست میں پسندیدگی اور سہولیات  کے حوالے سے آسٹریلوی شہر میلبورن ایک مرتبہ پھر سب سے اوپر ہے۔

 دوسری جانب پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی اس فہرست کا حصہ ہے تاہم اس کا نمبر دنیا کے ناقابل رہائش دس بدترین شہروں میں شامل ہے۔ اس رپورٹ میں بد ترین شہروں کی فہرست میں دمشق سرفہرست ہے جبکہ کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

کراچی کے کوڑے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں سرد جنگ

 

5. Pakistan Probleme bei der Wiederbelebung der Karachi Bahn
تصویر: Reuters/C. Firouz

کراچی کے ساتھ ساتھ یوکرائن کا دارالحکومت کییف، زمبابوے کا ہرارے، کیمرون کا شہر دوآلا، الجزائر سٹی، پاپوا نیو گنی کا پورٹ موریسبی، بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا، طرابلس، لاؤس اور دمشق بھی بدترین شہروں میں شامل ہیں۔

 بہترین رہائشی سہولیات کے حامل شہروں میں میلبورن کے ساتھ ساتھ ویانا، وینکوور اور ٹورانٹوکا نام بھی شامل ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں دبئی، تہران اور کولمبو سمیت شہر رہائشی سہولیات کو بہتر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اقتصادیاتی آگاہی ادارے کے مطابق ان شہروں میں جرائم، رشوت، صحت کی بنیادی سہولیات اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔

کراچی کے ميئر شہر کی گندگی کے بارے ميں کيا کہتے ہيں؟