نو روز کا استقبال
نو روز بہارنو کی آمد کی نوید کے ساتھ ساتھ خوبصورت انداز میں سجی میز کو دیکھنے کا وہ موقع ہوتا ہے، جو سال میں ایک بار ہی سجائی جاتی ہے۔
نو روز کا استقبال
نو روز بہارنو کی آمد کی نوید کے ساتھ ساتھ خوبصورت انداز میں سجی میز کو دیکھنے کا وہ موقع ہوتا ہے، جو سال میں ایک بار ہی سجائی جاتی ہے۔
ہفت سین
کھانے کی ایسی سات اشیاء جن کے نام حرف ’س‘ سے شروع ہوتے ہیں۔ اسے ھفت سین کہا جاتا ہے۔
لطف اندوز ہونے کے وقت کا انتظار
ہر سال نو روز کا آغاز ایک خاص تاریخ، دن اور وقت سے ہوتا ہے۔
ایک آئینہ
ھفت سین کے ساتھ ساتھ میز پر ایک آئینہ بھی ضرور رکھا جاتا ہے۔
بہار کا استقبال
موسم بہار کی آمد سب کے لیے دل خوشکن ہوتی ہے۔ اس کے استقبال کے لیے سجائی گئی میز پر پھول نہ سجے ہوں تو، یہ ممکن ہی نہیں۔
ھفت سین کا عکس ہر طرف
تہران ہو یا اصفہان یا پھر دنیا کا کوئی کونا۔ جہاں بھی ھفت سین کی میز سجی ہو وہاں کسی سمت میں آئینے بھی ضرور رکھے جاتے ہیں تاکہ قدرت کے ان حسین رنگوں کی عکاسی دکھائی دے۔
ھفت سین میں انڈوں کا کیا کام؟
انڈے جسے فارسی میں تخم مرُغ بھی کہا جاتا ہے، نئی زندگی کی علامت ہے اس لیے اسے بھی میز پر رکھا جاتا ہے۔
روح کی غذا بھی ضروری
دیوان حافظ نو روز کی اُس میز کا ایک لازمی جُز ہوتا ہے جسے نہایت لطیف جمالیاتی حس کے ساتھ سجایا جاتا ہے۔ ایران میں حافظ کا کلام اور فلسفہ روح کی غذا مانا جاتا ہے، جس کا مقام بہت بلند تصور کیا جاتا ہے۔
ھفت سین کے ساتھ اور بہت کچھ
جہاں میز پر سات طرح کی اشیاء جن کا نام حرف س سے شروع ہوتا ہے، سجانا نو روز کی تقریب کا اہم ترین حصہ ہے وہاں مختلف گھروں میں اس میز کو مختلف زیبائشی اشیاء سے بھی مزین کیا جاتا ہے۔
بہار قریب ہے
سال کے اس خوبصورت ترین موسم کی آمد کو محسوس کرنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن پھولوں کو سجانا اور ان کے ساتھ رنگ برنگے قمقموں کو آویزاں کرنا جمالیاتی حس کی تسکین کا ایک انوکھا طریقہ ہے۔