1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ: جرمنی کوارٹر فائنل مرحلے میں

1 جولائی 2011

جرمن اور فرانس ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے کوآرٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو گروپ اے کے مقابلوں میں نائجیریا اور کینیڈا کو مات دی۔

https://p.dw.com/p/11n56
جرمنی نے نائجیریا کو ہرایاتصویر: AP

دفاعی چیمپیئن جرمنی کا مقابلہ فرینکفرٹ میں نائجیریا سے ہوا، جو میزبان ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ میچ کا واحد گول کھیل کے چوون منٹ گزرنے پر ہوا۔

جرمنی نے اتوار کے ایک مقابلے میں کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی تھی، جس کے بعد جمعرات کو نائیجریا کے خلاف کھیل دو مرتبہ اس ٹورنامنٹ کی فاتح رہنے والی ٹیم کے لیے شاندار نہیں تھا۔ انہیں پہلے ہاف میں گول کرنے کا ایک موقع ملا لیکن اس کی کھلاڑی کلیئر شاٹ لینے میں ناکام رہیں۔

فرانس اور سی او این سی اے سی اے ایف چیمپئن کینیڈا کا سامنا جمعرات کو جرمن شہر بوخم میں ہوا۔ فرانس نے چار صفر سے یہ میچ جیت کر اس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔ کینیڈا کے خلاف فرانس کی شاندار کارکردگی نے اسے گروپ اے میں اوّلین پوزیشن دلا دی ہے۔

Flash-Galerie Frauenfußball WM 2011 Kanada vs Frankreich NEU
فرانس نے کینیڈا کو شکست دیتصویر: AP

گروپ اے کے آخری مقابلے میں اب آئندہ منگل کو جرمنی اور فرانس مدمقابل ہوں گے۔ یہ میچ مؤنشن گلاڈ باخ میں کھیلا جائے گا۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ پچاس ہزار افراد کھیل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

فرانس کی ٹیم کے کوچ Bruno Bini آئندہ ہفتے کے میچ کے حوالے سے کہا: ’’2003ء کے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے بعد فرانس میں خواتین کے فٹ بال کھیل کی تاریخ میں یہ مقابلہ دو اہم میچز میں سے ایک ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’تاہم ہمیں ابھی تک اپنے ہدف میں کامیابی نہیں ملی ہے۔‘‘

آئندہ منگل کو ہی گروپ اے کے ایک اور مقابلے میں کینیڈا اور نائجیریا ڈریسڈن میں مدِ مقابل ہوں گے۔

خیال رہے کہ جرمنی ویمنز ورلڈ کپ کا ٹائٹل 2003ء اور 2007ء میں جیت چکا ہے۔ اس مرتبہ کا فائنل سترہ جولائی کو فرینکفرٹ میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ: ندیم گِل/خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں