1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان میں پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

2 اکتوبر 2023

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کی ایک تقریب میں بچوں کو ویکیسن کے قطرے پلانے کے بعد کہا، "ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بچانا ہے۔"

https://p.dw.com/p/4X3IV
Pakistan | Polio Impfung
تصویر: K.M. Chaudary/AP Photo/picture alliance

پاکستان نے پیر کو انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں لاکھوں بچوں کو گھر گھر جا کر  پولیو سے بچاؤ کی ویکیسن کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پاکستانی حکام پولیو کے مہلک وائرس کی منتقلی پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے مطابق اس پانچ روزہ مہم میں ملک میں پانچ سال سے کم عمر کے 44.1 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کی ایک تقریب میں بچوں کو ویکیسن کے قطرے پلانے کے بعد کہا، "ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بچانا ہے۔"

Pakistan | Selbstmordattentat am Stadtrand von Quetta
پاکستان میں عسکریت پسند انسداد پولیو کی ٹیمیوں پر متعدد بار جان لیوا حملے کر چکے ہیں تصویر: Arshad Butt/AP/picture alliance

پاکستان میں 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا تھا لیکن گزشتہ سال 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ تمام کیسز تشدد سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخوا میں درج کیے گئے تھے۔ رواں برس اب تک صرف دو نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند اکثر صحت کی سہولیات پہنچانے اور خاص طور پر انسداد پولیو کے مہم میں شامل رضاکاروں پر حملے کرتے ہیں۔

ماضی میں طالبان عسکریت پسندوں کے ہاتھوں درجنوں رضا کار اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ عسکریت پسند ان پولیو ٹیموں کے ارکان پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہیں۔ پاکستان اور اس کا ہمسایہ ملک افغانستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہیں، جہاں اب بھی پولیو کے نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

ش ر/ اا (اے ایف پی)

سخت حالات میں ویکسینیشن، مجبوری یا احساس ذمہ داری