1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈز کی نامزدگیاں

5 جنوری 2011

آسکر ایوارڈرز کی مختلف کیٹگریوں کی نامزدگیوں کے حتمی اعلان کے بارے خیال کیا جاتا ہے کہ پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈز انتہائی اہم ہیں اور یہ آسکر ایوارڈز کے پینل کی سوچ کو مرتب کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/ztez
نتالی پورٹمینتصویر: image.net

آسکر ایوارڈز کا شہر بھی امریکی شہر لاس اینجلس ہے اور پروڈیوسر گلڈز ایوارڈز بھی اسی شہر میں دیے جاتے ہیں۔ پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈ کو گولڈن گلوب ایوارڈ کے ہم پلہ خیال کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس ایوارڈ کی نامزدگیاں آسکر ایوارڈز کے اراکین کو متاثر کرنے یا ان کی سوچ کو ایک سمت فراہم کرتی ہے اور اسی باعث پینل کے شرکاء کا کام قدرے آسان ہوجاتا ہے۔

پروڈیوسرز گلڈ افوارڈز کی نامزدگیاں اپنی جگہ لیکن فلم ناقدین کا خیال ہے کہ ایسے کم ہی ہوتا ہے اور آسکر ایوارڈز کی نامزدگی کرنے والے پینل کے شرکاء کی سوچ کسی طور پر بھی ان ایوارڈز سے متاثر نہیں ہوتی۔ ان کا ذہن فلم یا اداکاروں کے چناؤ کے حوالے سے ایک مختلف زاویے کا حامل ہوتا ہے۔ آسکر ایوارڈز کی تقسیم کے بعد مختلف دوسرے ایوارڈز دینے والے ادارے ایوارڈز کی مجموعی تقسیم کے تقابلی عمل کا جائزہ بھی شائقین کے لئے عام کرتے ہیں۔

پروڈیوسرز گلڈ آف امریکہ (PGA) اور رائٹرز گلڈ آف امریکہ (WGA) کا امریکی فلم اور ٹیلی ویژن صنعت کے اندر ایک بہت اہم مقام خیال کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فلم اور ٹیلی ویژن کی دنیا میں انہی اداروں کے دانشور اور ذہن ایک فکر کو متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Film The Social Network
سوشل نیٹ ورک فلم کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/ZUMA Press

یہ دونوں ادارے اپنی اپنی بہترین فلموں کی لسٹ جاری کرتے ہیں۔ ان تنظیموں میں شامل کئی افراد آسکر ایوارڈز تقسیم کرنے والے ادارے اکیڈمی آف موشن پکچرز کی انتخاب کرنے والی کمیٹی میں شامل ہیں۔ یہ دوسری بات ہے کہ ان کے نام بظاہر مخفی رکھے جاتے ہیں۔ اسی باعث یہ گمان عام ہے کہ پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈ کا آسکر کی نامزدگیوں پر خاصا اثر ہو تا ہے۔

پروڈیوسرز گلڈ آف امریکہ نے بہترین فلموں کی لسٹ جاری کردی ہے۔ بہترین فلم میں بلیک سوان کے علاوہ، دی فائٹر اور دی سوشل نیٹ ورک نمایاں ہیں۔

اسی طرح رائٹرز گلڈ آف امریکہ نے بھی اپنی لسٹ جاری کی ہے۔ انہوں نے دس بہترین فلموں کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ اب جیوری حتمی ناموں کا تعین کرے گی۔ یہ ایوارڈ دونوں ادارے مشترکہ طور پر دیتے ہیں۔

پروڈویوسرز گلڈ ایوارڈز کی تقریب تقسیم ایوارڈز بائیس فروری کو منعقد ہو گی جب کہ آسکر ایوارڈزز کی تقسیم ستائیس فروری کو شیڈیول ہے۔ آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان پچیس جنوری کو کیا جائے گا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں