1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پرویز مشرّف امریکہ کا مسئلہ، عدلیہ پاکستان کا مسئلہ: رچرڈ باؤچر کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

2 جولائی 2008

امریکی نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ باؤچر کے دورے کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ امریکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاکستانی حکومت کی حکمتِ عملی سے نا خوش ہے۔

https://p.dw.com/p/EUuq
امرکی نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچرتصویر: AP
امریکی نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچر کے تین روزہ دورہِ پاکستان کا اختتام ہو گیا ہے۔ دورے کے اختتام پر رچرڈ باؤچر نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے پاکستانی صدر پرویز مشرّف کی ایک بار پھر حمایت کی۔ رچرڈ باؤچر نے پاکستان میں بحالیِ عدلیہ کے مسئلے کو پاکستان کا داخلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس ضمن میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا۔ رچرڈ باؤچر کے دورہِ پاکستان کی اہمیت کے بارے میں اسلام آباد سے ہمارے نمائندے امتیاز گل کا کہنا ہے کہ امریکہ کی دلچسپی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ کسی اور چیز میں نہیں ہے اور وہ بیت اللہ محسود جیسے طالبان عسکریت پسندوں سے پاکستانی حکومت کے مزاکرات کو درست نہیں سمجھتا۔