1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشاور میں خودکش دھماکا، متعدد ہلاک و زخمی

بینش جاوید
15 فروری 2017

 پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں ایک خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حملے نے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردانہ کارروائیوں کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2Xb0b
Pakistan Bombenanschlag in Charsadda mit 98 Toten
تصویر: Getty Images/AFP/H. Ahmed

پاکستانی نیوز چینل جیو کے مطابق پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے وین کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں وین کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ وین میں عدالتی عملے کے ارکان سوار تھے۔ سی سی پی او پشاور کے مطاق خودکش بمبار کا سر اور ٹانگیں مل گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ہوگا، اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا،’’بزدلانہ کارروائیاں ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتیں۔‘‘

پشاور کے ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں جج اور خواتین بھی شامل ہیں۔