1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پنجاب میں گورنر راج، سیاسی رسہ کشی تاحال جاری

19 مارچ 2009

پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں مفاہمت کے لئے معزول ججوں کی بحالی اور شریف برادران کی نااہلی کے فیصلے کی نظر ثانی کی اپیل کے حوالے سے پیش رفت کے باوجود ملک کے سب سے بڑے صوبے میں تناؤ کی کیفیت ہے۔

https://p.dw.com/p/HFbL
ججوں کی بحالی کے باوجود دونوں بڑی جماعتوں میں کشیدگی بہرحال موجود ہےتصویر: AP

نواز لیگ کا کہنا ہے کہ انہیں ایوان میں اکثریت حاصل ہے تاہم گورنر سلمان تاثیر اس بات کو ماننے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔ نواز شریف نے بدھ کے روز اپنی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گورنر راج پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ کو روندنے کے مترادف تھا۔ دوسری جانب سلمان تاثیر نے حکومت پر لگائے جانے والے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایک بار پھیر کہا کہ ملم لیگ نواز کو پنجاب میں ہرگز اکثریت حاصل نہیں اور اگر مسلم لیگ نواز ایوان میں اپنی اکثیر ثابت کر دے تو وہ فوری طور پر گورنر راج کے خاتمے پر تیار ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں