پچیس سو سال پرانے تابوت سے حنوط شدہ لاش برآمد
27 مارچ 2018اشتہار
نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق سڈنی یونیورسٹی کی نیکولسن عجائب گھر کے پاس گزشتہ ڈیڈھ سو سال سے مصر لائے گئے تابوت موجود ہیں۔ ان میں سے تین تابوتوں میں حنوط شدہ مکمل لاشیں موجود تھیں۔ گزشتہ برس جب ریسرچرز نے چوتھا تابوت کھولا تو وہ توقع کر رہے تھے کہ انہیں کچھ ہڈیاں یا پٹیاں ملیں گی۔
اس ٹیم کے ریسرچر جیمی فریسر کا کہنا ہے،’’ ریکارڈ کے مطابق یہ تابوت خالی بتاتا گیا تھا اور فقظ کچھ مواد پڑا ملا تھا لیکن اس تابوت میں ایک حنوط شدہ لاش کی لگ بھگ دس فیصد باقیات موجود ہیں۔‘‘
یہ تابوت فراعین کی چھبیسویں نسل کی ایک خاتون کا ہے۔ فریسر کے مطابق ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ حنوط شدہ لاش تیس برس کے انسان کی تھی۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کہ یہ لاش کسی مرد کی تھی یا خاتون کی۔