پہاڑوں کی بہترین تصاویر کا مقابلہ
آتش فشاں، غاریں اور برف کی چادر اوڑھے پہاڑوں کہ یہ خوبصورت تصاویر دیکھ کر فورا ہی کسی پہاڑ کے دامن میں جانے کو دل کرتا ہے۔ انٹرنیشنل ماؤنٹین سمٹ کی بہترین تصاویر یہ ہیں۔
سال کی بہترین تصویر
رواں برس جنوری میں میکسیکو کا کولیما آتش فشاں ابل پڑا تھا۔ فوٹو گرافر سیرگیو ٹاپیرو ولاسکو اس وقت اس پہاڑ سے صرف بارہ کلومیٹر ہی دور تھے۔ ان کی بنائی ہوئی اس تصویر کو مرکزی بہترین تصویر قرار دیا گیا ہے۔
آسمان کی وسعت
ماؤنٹین ایکشن کیٹیگری میں پہاڑوں پر اسپورٹس پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ غروب آفتاب سے پہلے فوٹو گرافر پیٹرک شٹائنر اس کیٹیگری کی یہ بہترین تصویر بنانے کے لیے آسٹریا کے آرلبیرگ نامی پہاڑ پر موجود تھے۔
بہت ہی دور
یونا زالخر نے یہ جادوئی تصویر اٹلی کے سیسیڈا نامی پہاڑی علاقے میں بنائی۔ ماؤنٹین نیچر کی کیٹیگری میں اسے پہلا انعام حاصل ہوا ہے۔
دعائیہ پرچم
ویانا کے سلیک لائنرز آسٹریا کے دو پہاڑوں کے مابین لٹکے ہوئے ہیں۔ ٹیم اسپرٹ کیٹیگری میں سیباستیان والہوئٹر کی اس تصویر نے پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ ہمالیہ میں پہاڑوں پر دعا اورامن کے لیے اس طرح کے رنگ برنگے جھنڈے لہرانے کی روایت ہے۔ والہوئٹر نے اسی روایت کو آسٹریا کے پہاڑوں پر متعارف کرانے کی کوشش کی ہے۔
ہوا کی سختی
ماؤنٹین فیس کیٹیگری میں ان تصاویر کو شامل کیا جاتا ہے، جو انسانی تاثرات کی کہانیاں بیان کرتی ہیں۔ پہلا انعام حاصل کرنے والی پہاڑی بچے کی یہ تصویر اینٹن یانکووی نے نیپال میں بنائی تھی۔
ماؤنٹین ایکشن میں دوسرے نمبر پر
ایک رسی پر اپنے توازن کو برقرار رکھنے کی یہ کوشش اسٹیفن شلومف نے عکس بند کی ہے۔ پہلا انعام حاصل کرنے والی اس تصویر کے برعکس دوسرے نمبر پر آنے والی اس تصویرکے حوالے سے اضافی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
ٹیم اسپرٹ میں دوسرے نمبر پر
ٹیم اسپرٹ کیٹیگری میں ماؤرو گیمبیکورتی کی یہ تصویر دوسرے نمبر پر رہی ہے۔ یہ تصویر ظاہر کرتی ہے کہ آپ ایک ہی کوشش میں پہاڑ پر نہیں چڑھ سکتے۔
ماؤنٹین نیچر میں دوسرا نمبر
مائیکل سیمنی کی اس تصویر کو ماؤنٹین نیچر میں دوسرا انعام حاصل ہوا ہے۔
پہاڑ اور پانی
داریو فیرنانڈو کی اس خوبصورت تصویر کو ماؤنٹین واٹر کیٹیگری میں دوسرا انعام حاصل ہوا ہے۔
پہاڑ اور چہرے
ماؤنٹین فیس کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رولنڈ رائنز ٹیڈلر کی یہ تصویر رہی، جو ایک عمر رسیدہ خاتون کی زندگی کو بیان کرتی ہے۔