پہلے ہی ميچ سے بہترين کارکردگی دکھانی پڑے گی، مصباح الحق
3 اگست 2020کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلے ہی لمحے سے پاکستانی ٹيم کو بہترين کھيل پيش کرنا ہو گا اور اپنی بھرپور صلاحيت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ پاکستان اور انگلينڈ کے درميان ٹيسٹ سيريز کے آغاز سے دو روز قبل رپورٹرز سے بات چيت ميں مصباح الحق نے کہا کہ ٹيسٹ سيريز ميں کاميابی حاصل کرنے کے ليے يہ ضروری ہے کہ پاکستانی ٹيم ابتدائی ميچ ميں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ مصباح نے کہا، ''ہميں يہ بات پتا ہے کہ انگلينڈ کے جيتنے کے امکانات زيادہ ہيں مگر اگر ہم چوکنا رہيں اور پہلے ہی ميچ ميں اپنا سو فيصد کھيل کھيليں، تو يہ ميح ہم جيت سکتے ہيں۔‘‘
آئی پی ايل کے مداحوں کے ليے اچھی خبر
ورلڈ کپ ميں کون کھيلے گا، فيصلہ اب سُپر لیگ میں ہوگا
انگلينڈ کے بارے ميں يہ مانا جاتا ہے کہ يہ ٹيم کسی بھی سيريز کی ابتداء ميں زيادہ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہيں کر پاتی۔ انگلينڈ کی ٹيم اپنی گزشتہ دس سيريز ميں سے آٹھ کے ابتدائی ميچ ہار چکی ہے۔ مصباح اسی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کے ليے ٹيم پر زور دے رہے ہيں کہ پہلی گيند سے بہترين کھيل کھيلا جائے۔ يہ امر اہم ہے کہ انگلينڈ کی ٹيم نے ابھی حال ہی ميں ويسٹ انڈيز کی ٹيم کو ايک کے مقابلے ميں دو ٹيسٹ ميچوں سے شکست دی ہے۔ اس سيريز ميں بھی انگلينڈ اپنا پہلا ميچ ہار گئی تھی۔
رپورٹرز سے بات چيت ميں مصباح نے کہا، ''انگلينڈ ميں ڈيوک بال کے ساتھ کھيلنا مشکل ہوتا ہے کيونکہ يہ بال سيم پر گر کر بھی اور ہوا ميں بھی اپنی سمت تبديل کرتی ہے يا سوئنگ کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بالرز تو اچھے ہيں ہی مگر پاکستان اور آسٹريليا ميں پاکستانی بلے بازوں نے بھی اچھا کھيلا۔ ''شان مسعود اور عابد علی دونوں نے سنچرياں بنائيں۔‘‘
پاکستانی کرکٹ ٹيم کے کوچ مصباح الحق نے کہا کہ جيمز اينڈرسن اور اسٹوئرٹ براڈ دو بہترين فاسٹ بالرز ہيں ليکن پاکستان کے پاس بھی با صلاحيت گيند باز موجود ہيں اور پاکستان بھرپور مقابلے کی صلاحيت رکھتا ہے۔
ع س / ب ج، اے ايف پی