چیلسی کلنٹن کی شادی: اوباما مدعو نہیں
30 جولائی 2010تیس سالہ چیلسی اس ویک اینڈ پر اپنے بتیس سالہ بوائے فرینڈ مارک مزوینسکی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ لیکن کلنٹن خاندان کی پالیسی تھی کہ اس شادی کے بارے میں کم سے کم معلومات سے لوگوں تک پہنچیں۔ اب جب کہ شادی میں صرف ایک دن باقی ہے اس بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
متوقع مہمانان
شادی میں متوقع مہمانوں کی فہرست میں چیلسی کے والدین سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور موجودہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے سوا کسی اور مشہور شخصیت کے شامل ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ لیکن چند غیر معتبر ذرائعے سے ہولی وؤڈ اور واشنگٹن کی معروف شخصیات کی اس شادی میں شرکت کی خبریں مل رہی ہیں۔ ان شخصیات میں ٹالک شو 'کوین اوپرا وینفرے‘ مشہور گلوکارہ بابرا سٹرائزنڈ اور ہولی وؤڈ کے معروف ہدایت کار سٹیون اشپیل برگ اور سابق برطانوی وزیر اعظم جان میجر شامل ہیں ۔
لیکن ایک بات اب واضع ہوگئی ہے، وہ یہ کہ باراک اوباما اس شادی میں شریک نہیں ہوں گے۔ انھوں نے جمعرات کو ایک مشہور امریکی چینل اے بی سی کے ایک ٹالک شو The View میں کہا کہ ’ میں اس شادی میں نہیں جارہا کیونکہ شادی میں ایک صدر کا شامل ہونا کافی ہوگا۔ شادی کی ایک تقریب میں دو دو صدور کا ہونا، کچھ بات نہیں بنتی‘۔
محل عروسی
شادی کی تقریب جیسے کہ کئی دنوں سے کہا جارہا تھا نیویارک سے سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رائن بیک میں ہی ہوگی۔ یہاں پر دنیا کی معروف شخصیات اور بڑے بڑے لوگوں کی سنسنی خیز تصاویر اتارنے والے ماہر فوٹوگرافرز نے ایک بڑے سفید خیمے کی تصاویر لی ہیں جو ایک معتبر مہمان خانے Astor Courts کے صحن میں لگائی جا رہی ہیں۔ سکیورٹی کی صورتحال کی دیکھ بھال کے لئے عملہ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
دلھن کا جوڑا
چیلسی کے ڈریس کے بارے میں بھی یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن غالبا وہ مشہور فیشن ڈیزائنر Vera Wang کا تیار کیا ہوا لباس پہنیں گی۔ یہ چینی نژاد امریکی خاتون فیشن ڈیزائنر نیویارک میں خاص طور پر دلھنوں کا لباس تیار کرنے کے حوالے سے غیر معمولی شہرت کی حامل ہیں۔ منگل کو فیشن انڈسٹری کے ایک جریدے میں چیلسی اور ہلیری کلنٹن کو نیویارک کی معروف ڈیزانر Vera Wang کے ساتھ دیکھا گیا ۔
محفل موسیقی
ہفتے کے روز منعقد ہونے والی شادی کی اس تقریب کے موقع پر پیش کی جانے والی موسیقی کے بارے میں بھی بہت افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ایک سیلیبرٹی ویب سائیٹ TMZ کی خبر کے مطابق اس شادی کا میوزک بینڈ مشہور زمانہ گلوگاروں کے گانے پیش کرے گا جن میں مائیکل جیکسن کیٹ اسٹیونز اور ABBA,s dancing Queen خاص طور سے شامل ہوں گے۔
چیلسی کلنٹن اور ان کے بوائے فرینڈ مزوینسکی جوان عمری ہی سے واشنگٹن میں دوست بن گئے تھے اور پھر بعد میں دونوں اکھٹے اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے۔ دونوں آج کل نیویارک میں رہتے ہیں جہاں میزوینسکی ایک انویسمنٹ بینک میں کام کرتے ہیں اور چیلسی نے سال رواں کے اوائل میں Columbia Universitys School of Public Health سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔
مزوینسکی بھی چیلسی کی طرح ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور Democratic Congress کے سابق نمائندوں اڈ مزوینسکی اور مایوری مزوینسکی کے بیٹے ہیں ۔ جو کلنٹن خاندان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں۔
رپورٹ: برخنا صابر
ادارت: کشور مُصطفیٰ