1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقاتیں

8 اکتوبر 2019

پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان سے ایک دن پہلے چین پہنچے، جہاں وہ پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین ملٹری کمیشن سے ملاقاتیں کریں گے۔

https://p.dw.com/p/3Qs7N
Imran Khan, Li Keqiang
تصویر: picture alliance/AP Photo/J. Lee

وزیراعظم عمران خان اس دو روزہ دورے میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیچیانگ سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں آرمی چیف باجوہ بھی شریک ہوں گے۔ ان ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ سی پیک کے مستقبل پر بات چیت ہو گی۔

 

 وزیراعظم نے چین پہنچنے کے بعد وہاں کے بڑے کاروباری گروپ گزوبہ کارپوریشن کے چیئرمین سے ملاقات کی ہے۔

  وزیراعظم سے چینی ٹائر کمپنی کے سی ای او اور اوریئنٹ ہولڈنگ گروپ لمیٹڈ کے چیئرمین نے بھی ملاقات کی۔ اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ توقع ہے کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

 قبل ازیں بیجنگ پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال چین کے وزیر ثقافت لیو شوگینگ، پاکستان کے لیے چین کے سفیر یاؤ جنگ اور وہاں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کیا۔ سرکاری پروگرام کے مطابق وزیراعظم عمران خان بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید