عوامی جمہوریہ چین آج یکم اکتوبر کو اپنے قیام کی 70ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے سبب چینی معیشت دباؤ میں ہے تو دوسری طرف ہانگ کانگ میں جاری مظاہرے ہیں جن پر دنیا کی نظر ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے اقتدار میں آنے کی سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ منعقد ہو رہی ہے۔