1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈومینک اسٹراؤس کاہن اپنی رہائی کے لیے پر امید

6 جون 2011

عالمی مالیاتی ادارے کے سابق سربراہ ڈومینیک اسٹراؤس کاہن آج نیو یارک کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے سابق سربراہ پر ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی مبینہ کوشش کے الزام میں فردِ جرم عائد ہے۔

https://p.dw.com/p/11V2J
ڈومینیک اسٹراؤس کاہن نے انہوں نے 14مئی کو گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھاتصویر: AP

ڈومینیک اسٹراؤس کاہن آج عدالت میں اپنے اوپر عائد کئے جانے والے الزامات کا جواب دیں گے۔ ساتھ ہی وہ ایک درخواست دائر کریں گے کہ انہیں با عزت بری کیا جائے۔ کاہن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں۔ ڈومینیک اسٹراؤس کاہن کی جانب سے بینجمن برافمین یہ مقدمے لڑ رہے ہیں۔

برافمین وکالت کے شعبے کی ایک معروف شخصیت ہیں۔ ان کی کمپنی میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہلکار بھی ہیں اور انتہائی نامی گرامی جاسوس بھی۔ بینجمن برافمین اس سے قبل کئی معروف شخصیات کے مقدمے جیت چکے ہیں۔ ان میں مائیکل جیکسن، گلوکار اور میوزک پروڈیوسر پف ڈیڈی اور جے زی جیسے بڑے فنکار شامل ہیں۔ برافمین کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کا موکل بے قصور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ہوٹل کی ملازمہ نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔

Dominique Strauss-Kahn Medien junge Frau in Paris Flash-Galerie
پوری دنیا اس مقدمے کی کارروائی کے بارے میں جاننا چاہتی ہےتصویر: picture-alliance/dpa

تاہم یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ استغاثہ اور وکیل صفائی نیو یارک کے ایک ہوٹل میں ہونے والے واقعہ پر مزید بات کریں گے یا نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ اسٹراؤس کاہن اس وقت نظر بند ہیں اور انہوں نے 14مئی کو گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

اس دوران نیو یارک کی عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندے جمع ہو چکے ہیں۔ پوری دنیا اس مقدمے کی کارروائی کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ سماعت 5 منٹ تک جاری رہے اور کاہن کو بری کر دیا جائے۔ اگر اسٹراؤس کاہن پر ہوٹل کی افریقی نژاد ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کو مبینہ کوشش کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں 25 سال تک کی قید بھی ہو سکتی ہے۔ ڈومينيک اسٹراؤس کاہن کو 20 مئی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

USA Frankreich IMF Dominique Strauss-Kahn unter Hausarrest in New York Polizeiauto
کاہن اس وقت نیویارک میں نظر بند ہیںتصویر: dapd

نیویارک پولیس ذرائع کے مطابق بتیس سالہ خاتون کی قمیض پر سے ملنے والے مواد سے جنسی زیادتی کی کوشش کے ملزم اسٹراؤس کاہن کا ڈی این اے پایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ہوٹل کے کمرے سے ملنے والے دیگر ثبوت بھی کاہن کے خلاف جاتے ہیں۔ تاہم اصل بات یہ ہے کہ کیا واقعی اسٹراؤس کاہن نے ہوٹل کی ملازمہ کو ایسا کرنے پر مبجور کیا تھا یا آیا یہ عمل فریقین کی مرضی سے ہوا۔

اسٹراؤس کاہن2007 ء میں آئی ایم ایف کے سربراہ بننے تھے اور عالمی مالیاتی بحران کے دوران ان کی کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں کی ستائش بھی کی گئی تھی۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں