بنگلہ دیشی رہنما شیخ مجیب الرحمٰن کی 100ویں سالگرہ کے جشن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ لیکن دہلی میں مذہبی فسادات کے تناظر میں بنگلہ دیش کی مذہبی جماعتیں نریندر مودی کی آمد کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین حکومت سے یہ دعوت نامہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔