ڈیوڈ بیکہم عالمی کپ فٹ بال سے باہر
15 مارچ 2010ڈیوڈ بیکہم اے سی میلان اور Chievo کے مابین کھیلے جانے والےایک میچ کے دوران چوٹ لگی۔ 34 سالہ بیکہم کا فن لینڈ میں آپریشن ہوگا اورطبی ماہرین کے مطابق ان کا ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہوجانا ممکن نہیں ہے۔ عالمی کپ فٹ بال گیارہ جون سے جنوبی افریقہ میں شروع ہورہا ہے۔
بیکہم کے ترجمان سائمن اولوریا کے مطابق ڈیوڈ اس واقعے کے بعد پریشان ہیں کیونکہ وہ چوتھی بارورلڈ کپ میں شرکت کر کے اپنے ملک کے جانب سے نیا ریکارڈ قائم کرنا چاہتا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد ہی ان کے مستقبل کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔ امید ہے کہ وہ جلدی صحت یاب ہو جا یئں گے۔
ڈیوڈ بیکہم نے 115 میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے اور50 سے زیادہ میچوں میں اپنی ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔ آج کل اٹلی کے اے سی میلان نے ڈیوڈ بیکہم کوایل اے گلیکسی سے6 ماہ کے لئے مستعار لے رکھا تھا۔
رپورٹ: بخت زمان
ادارت: عاطف بلوچ