کروز کی سواری، ایک میلی عیاشی
ماحولیاتی تنظمیوں کی جانب سے کروز لائنر صنعت کو برسوں سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ ان لگژری کشتیوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی ہے۔
کروز کا سفر کیجیے، زمین تباہ کیجیے
نابو، جرمنی کی فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی تنظیم، کی جانب سے سن 2017 کی کروز کشتیوں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق آلودگی کم کرنے کے اعتبار سے اس صنعت کی پیش رفت نہایت کم رہی ہے۔ 77 کروز جہازوں میں سے 76 زہریلی ایندھن کا استعمال کرتے نظر آئے۔ نابو کے مطابق اس طرح کے ایندھن کے استعمال سے ایک کروز جہاز ایک سے فاصلے پر اتنی آلودگی پیدا کرتا ہے، جتنا پانچ ملین گاڑیاں مجموعی طور پر۔
نایاب کروز
اے آئی ڈی اے نووا وہ واحد کروز ہے، جو ایندھن کے طور پر کم زہریلے ایندھن ایل این جی کا استعمال کرتا ہے۔ یہ مارکیٹ میں آنے والا نیا کروز ہے۔ اسے شمال مغربی جرمن علاقے پاپن برگ میں مائر شپ یارڈ نے بنایا ہے۔ اسے ایل این جی کروز جہاز کے سات نئی جنریشنز میں پہلا قرار دیا جا رہا ہے۔
کم تباہ کن
ٹی یو آئی ایک سیاحتی کروز مہیا کرنے والی کمپنی ہے۔ اس کمپنی نے ہاپاگ لیوئڈ کروز کے ساتھ مل کر کروز جہازوں سے خارج ہوتی ضرر رساں گیس نائٹرک ایسڈ میں کمی کی تکنیک پر کام کیا ہے۔ لنگرانداز ہونے پر یہ کمپنیاں الیکٹرک پاور کا استعمال کرتی ہیں۔
سمندر کی تازہ ہوا؟
بہت سی کروز کمپنیوں نے اپنے جہازوں پر مضر ذرات یا ڈیزل پارٹیکیولیٹ فلٹرز نصب نہیں کیے ہیں۔ ان جہازوں سے اوپر کی فضا تازہ اور صاف نہیں ہوتی۔ ان جہازوں کے عرشے پر کھڑے ہو کر سانس لینا، کسی مصروف شاہ راہ پر سانس لینے سے بیس گنا زیادہ نقصان دہ ہے۔
کپتان کے ٹیبل کے پاس ہوا بہتر ہے
نابو کے سروے میں اے آئی ڈی اے نووا کی تعریف کی گئی ہے اور مشورہ دیا گیا ہے کہ دیگر کروز کمپنیاں بھی اس پر عمل کریں۔ اگر دیگر کروز کمپنیوں نے بھی ایل پی جی کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا، تو ساحلی علاقوں کے مکین بہتر ہوا میں سانس لے پائیں گے۔
صاف سیارہ؟ مشکل ہے
ایل پی جی کے استعمال کو گو کے ماحولیاتی کمپنیاں ڈیزل پر فوقیت دیتی ہیں، تاہم بات ماحول کے تحفظ کی ہو، تو سچائی یہی ہے کہ یہ ایندھن بھی کوئی بہت زیادہ ماحول دوست نہیں ہے۔ یہ بات نہایت واضح ہے کہ اس صنعت کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں اصلاحات اور تبدیلیاں درکار ہیں۔
یہاں کروز نہیں چلیں گے
نابو کے سربراہ لائف مِلر کا کہنا ہے کہ جب تک اس صنعت میں نئی ٹیکنالوجی نہیں لائی جاتی اس وقت تک کروز جہازوں پر پابندی عائد کرنا چاہیے۔ نابو کے مطابق زیادہ آلودگی پھیلانے والے کروز جہازوں پر پابندی عائد کر دی جانا چاہیے۔