1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل: بھارت کے لیے 275 رنز کا ہدف

2 اپریل 2011

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈ کپ 2011 ء کے فائنل میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 274 رنز بنائے تھے۔

https://p.dw.com/p/10mRl
تصویر: picture alliance / dpa

سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 275 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ کرکٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ اچھا فائٹنگ اسکور ہے۔ بظاہر اب وکٹ اتنی تیز نہیں ہے جتنی کہ صبح کے وقت تھی اور اگر یہ بھارتی اننگز میں بھی ایسی رہی تو سری لنکن بالروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بھارت کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط تصور کی جاتی ہے۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ پر شروع میں سری لنکن کھلاڑیوں کو رنز بنانے میں دشواری کا سامنا رہا۔ پہلے دس اوورز میں صرف 31رنز بنے۔ فائنل میچ میں ورلڈ کپ کے کامیاب ترین اوپننگ کھلاڑی بڑا امپکیٹ چھوڑنے میں ناکام رہے۔ تھارنگا اور دلشان بڑا اسکور نہیں کر سکے۔ تھارنگا نے 2 اور دلشان نے 33 رنز بنائے۔ سری لنکا کے تجربے کار بیٹسمینوں کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے نے تیسری وکٹ کی شراکت میں اپنی ٹیم کو سہارادیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے احتیاط سے اسکور کو آگے بڑھایا۔

Cricket World Cup Semifinal India Pakistan Flash-Galerie
میچ سے قبل سری لنکن صدر راجہ پاکسے اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کھلاڑیوں سے مل رہے ہیںتصویر: AP

سنگاکارا اور جے وردھنے کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنے۔ سنگاکارا 48 رنز بنا سکے۔ جے وردھنے اور سماراویرا کے درمیان 57 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سماراویرا اور کپوگدیرا کی وکٹیں فوراً گرنے سے سری لنکن اننگز کو خاصا دھچکا پہنچا۔ چھٹی وکٹ کی شراکت میں جے وردھنے اور کلوسیکرا نے 66 رنز کا اضافہ کیا۔ جے وردھنے نے 84 گیندوں پر سینچری مکمل کی۔ وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 103 رنز بنائے۔ آخری پانچ اوورز میں سری لنکن کھلاڑیوں نے 63 اسکور کا اضافہ کیا۔بھارتی ٹیم نے فائنل میچ کے دوران انتہائی سست رفتاری سے پچاس اوورز مکمل کیے۔

بھارتی ٹیم کے بالروں نےعمدہ اور کنٹرول بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ ظہیر خان کے علاوہ ہربھجن سنگھ کی بالنگ بہت جاندار تھی۔ ظہیر خان کے پہلے تین اوورز میڈن رہے لیکن آخری پانچ اوورز میں سری لنکا کے بلے بازوں نے اان کی بہت ’دھنائی‘ کی۔

World Cup Cricket 2011 Finale Indien Sri Lanka Flash-Galerie
ممبئی میں بھارتی ٹیم کے مداحتصویر: AP

بظاہر یہ پہلا میچ تھا جس میں یووراج سنگھ کی بالنگ کوسری لنکن بیٹسمینوں نے میرٹ پر کھیلنے کی کوشش ضرور کی۔ وہ کوئی بڑا اثر نہیں پیدا کرسکے مگر پھر بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیابی ہوئے۔ انہوں نے سنگاکارا کی گولڈن وکٹ حاصل کرنے کے علاوہ سماراویرا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نے 275 رنز کے تعاقب میں وریندر سہواگ کی پہلی وکٹ 1 کے مجموعی سکور پر جبکہ 31 کے مجموعی سکور پر سچن تندولکر کی وکٹ گنوا دی ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں