کم کلائسٹرز ورلڈ رینکنگ میں ایک درجہ اوپر
31 جنوری 2011بیلجیم سے تعلق رکھنے والی کم کلائسٹرز نے آسڑیلین اوپن کے فائنل میں چینی کھلاڑی Li Na کو شکست دی تھی۔ فائنل تک پہنچنے کی وجہ سے لی اس عالمی رینکنگ میں نمبر سات پر پہنچ گئی ہیں۔ ان کے ٹینس کیریئر کی یہ اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔
آج پیر کے روز وومن ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اس تازہ ترین رینکنگ میں ڈنمارک کی کیرولینا ووصنیاکی 8,655 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ووصنیاکی کے بعد بہت کم فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر کِم کلائسٹرز ہیں جنہیں 8,515 پوائنٹس حاصل ہیں جبکہ روسی کھلاڑی ویرا زووناریوا دوسری پوزیشن سے اب تیسری پر پہنچ گئی ہیں اور ان کے 7,405 پوائنس ہیں۔
لی وہ پہلی چینی کھلاڑی ہیں جو آسٹریلین اوپن کے خواتین کے فائنل تک پہنچی ہیں اور اسی سبب وہ 11 ویں سے ساتویں پوزیشن پر آ گئی ہیں۔
سابقہ نمبر ایک سیرینا ولیمز، جنہوں نے گزشتہ برس ومبلڈن جیتنے کے بعد کوئی میچ نہیں کھیلا، اب ٹاپ دس کھلاڑیوں سے نکل گئی ہیں اور اب وہ 12 ویں پوزیشن پر ہیں۔
WTA کی طرف سے پیر 31 جنوری کو جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پہلی دس کھلاڑیوں کی پوزیشنیں کچھ یوں ہیں۔
پوزیشن کھلاڑی ملک پوائنٹس
1. کیرولینا ووصنیاکی ڈنمارک 8,655
2. کِم کلائسٹرز بیلجیم 8,515
3. ویرا زووناریوا روس 7,405
4. فرانچیسکا شیاوونے اٹلی 5,055
5. سمانتھا سٹاؤسر آسٹریلیا 4,862
6. وینس ولیمز امریکہ 4,645
7. لی نا چین 4,450
8. ژیلینا یانکووچ سربیا 4,385
9. وکٹوریا آزارینکا بیلاروس 3,935
10. اگنیسکا راڈوانسکا پولینڈ 3,340
رپورٹ: افسر اعوان
ادارت: مقبول ملک