1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا سے پاکستان سمیت افریقی ملکوں کے اہم مسائل نظر انداز

17 جنوری 2021

سن 2020 میں قریب ساری دنیا کورونا وائرس کی گرفت میں رہی اور حکومتوں کی پوری توجہ اس کو قابو کرنے میں لگی رہی۔ ایک غیر حکومتی تنظیم کا کہنا ہے کہ وبا کی وجہ سے افریقی براعظم کے اہم مسائل نظر انداز ہو کر رہ گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3nrMD
Pakistan Kinder versuchen Heuschrecken zu verjagen
تصویر: picture-alliance/AP/S. Baluch

بین الاقوامی امدادی ایجنسی کیئر نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ کووڈ انیس کی عالمی وبا نے حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کی توجہ کئی انسانی بحرانوں سے ہٹا کر رکھ دی ہے۔دنیا میں ستر کروڑ انسان غربت کی نچلی ترین سطح پر

اس ایجنسی نے ذرائع ابلاغ کی بڑی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا سے افریقی ملک ملاوی تک پھیلے انسانی بحرانوں سے چشم پوشی مت کریں اور ان کی مناسب کوریج کا سلسلہ جاری رکھیں تا کہ ان بحرانوں کو حل کرنے کا سلسلہ جاری رہ سکے۔ کیئر کے مطابق کئی اہم عالمی بحرانوں میں شامل دس مسائل کو گزشتہ برس کم سے کم رپورٹ کیا گیا۔

Flüchtlingslager Migrantenlager Burundi Flash-Galerie
افریقی ملک برونڈی میں کم غذائیت بھی ایک اہم ترین مسئلہ ہےتصویر: picture-alliance/ dpa

امداد کے طالب افریقی ممالک

امدادی تنظیم کیئر نے چھ افریقی ملکوں کے بحرانوں کو اپنی رپورٹ میں نمایاں طور پر شامل کیا ہے۔ ان میں برونڈی کی بحرانی صورت حال کو پہلی پوزیشن دی ہے۔ افریقی ملک برونڈی دنیا کا پانچواں غریب ترین ملک ہے۔ اس کے پچیس لاکھ انسانوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ اسی ملک میں کم غذائیت بھی ایک اہم ترین مسئلہ ہے۔

ٹڈی دل کے نئے اور بڑے حملے کا خدشہ

ایسے ہی وسطی افریقی جمہوریہ، مڈغاسکر اور مالی کی بحرانی صورت حال کورونا وبا کی وجہ سے عالمی میڈیا سے اوجھل ہو کر رہ گئی۔ ان ممالک کو بھی شدید انسانی بحرانوں کا سامنا ہے۔ سینٹرل افریقن ریپبلک کو پیچیدہ نامساعد حالات درپیش ہیں حالانکہ اس ملک میں قیمتی دھاتیں بشمول سونا، یورینیئم اور ہیرے پائے جاتے ہیں۔ سن 2019 سے یہ ملک ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکس پر نیچے سے دوسرے مقام پر ہے۔

پاکستان پر ٹَڈی دَل کا حملہ

کیئر تنظیم کا کہنا ہے کہ کئی غیر افریقی ملکوں کو بھی ماحولیاتی تبدیلی کی مشکلات کا سامنا ہے اور ان ملکوں کے کمزور انتظامی ڈھانچوں نے انسانی بحرانوں کی مجموعی صورت حال کو شدید گھمبیر کر دیا ہے۔ پاکستان دنیا میں پانچواں زیادہ آبادی رکھنے والا ایک ملک ہے۔

Madagascar | Suche nach Wasser
مڈغاسکر کو بھی ماحولیاتی تبدیلیوں نے شدید متاثر کیا ہے۔ اس جزیرے کو قحط کا سامنا ہےتصویر: Laetitia Bezain/AP/picture alliance

سن 2020 میں اس ملک کے زرعی شعبے کو ٹَڈی دَل کا سامنا رہا اور گزشتہ چھ برسوں میں پہلی مرتبہ اس ملک کو گندم امپورٹ کرنا پڑی۔ یہ ملک بھی ماحولیاتی تبدیلی اور زمینی مسائل کے ساتھ نبرد آزما ہے۔ ٹَڈی دَل کے حملے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، جس سے جہاں مال مویشی تلف ہوئے وہاں خوراک کی سپلائی بھی شدید متاثر ہوئی اور مجموعی غربت میں ہونے والے اضافے نے بحرانی کیفیت دو چند کر دی۔

اسی طرح مڈغاسکر کو بھی ماحولیاتی تبدیلیوں نے شدید متاثر کیا ہے۔ اس جزیرے کو قحط کا سامنا ہے۔ جزیرہ نما ملک مڈغاسکر کے قریب پچاس لاکھ افراد سمندری طوفانوں، قحط اور سیلابوں سے متاثر ہیں۔جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کا اجلاس، مرکزی ایجنڈا افریقہ

کورونا وبا نے انسانی بحرانوں کمی شدت بڑھا دی

انٹرنیشنل امدادی ایجنسی کیئر کا کہنا ہے کہ سن 2020 میں پیدا ہونے والی کورونا وبا سے مختلف ملکوں میں انسانی بحرانوں نے مزید شدت اختیار کر لی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی اور کورونا وبا سے ضروت مند افراد کی تعداد چالیس فیصد ہو گئی ہے۔ کیئر کے مطابق صرف ایک سال میں یہ اضافہ غیر معمولی اور بہت زیادہ ہے۔

Südafrika Global Ideas | The Karoo
افریقی براعظم کے کئی ملکوں کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے تصویر: Henner Frankefeld/DW

وبا نے دو طرفہ امدادی عمل کو بھی نچوڑ کے رکھ دیا ہے۔ کئی ملکوں کو داخلی تنازعات کا بھی سامنا ہے۔ اس میں یورپی ملک یوکرائن کی مثال دی جا سکتی ہے، جس کے مشرقی حصے میں پایا جانے والا مسلح و پرتشدد تنازعہ بھی وبا کی گَرد میں گم ہو کر رہ گیا ہے۔

مختلف ممالک میں پائے جانے والے انسانی بحرانوں کے تناظر میں کیئر نے بین الاقوامی میڈیا سے اپیل کی ہے کہ سن 2021 میں ان پر بھی نظر رہنا ضروری ہے۔

 جینیفر کیمینو گونزالیز (ع ح / ا ب ا)