کہیں آپ یہ تصویریں دیکھنا بھول تو نہیں گئے
سرخ بھیڑوں سے لے کر جنوبی کوریا میں دھوئیں کے بموں تک۔ یہ ہیں اس ہفتے رونما ہونے والے ان اہم واقعات کی تصاویر، جو خبریں نہیں بن سکے۔
کیو آر کوڈز
چین کے ایک شاپنگ مال کی راہ داری ’کیو آر کوڈز‘ ڈیزائن پر بنائی گئی ہے۔ اس راہ داری سے گزرتی اس بچی نے اس کیو آر کوڈز میں رنگ بھر دیے۔
تھکا ہوا بھکشو
تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے آٹھ سال بعد بھارتی علاقے بومدیلا کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے پیروکاروں سے تبلیغی خطابات بھی کیے۔ تصویر میں موجود یہ بدھ بھکشو بھی ایسے ہی کئی لیکچرز سننے کے بعد تھکن سے نڈھال دکھائی دے رہا ہے۔
قبروں کی صفائی
ملائیشیا میں چینی نسل کا ایک شخص اپنے آبائی اجداد کی قبروں کی صفائی کر رہا ہے۔ چینی روایات کے مطابق قبروں کی صفائی کے حوالے سے منائے جانے والی دن کے موقع پر انتقال کرنے والوں کے لیے ان کے رشتہ دار نوٹ ، موبائل فون اور دیگر اشیاء جلاتے ہیں تا کہ مرنے والوں کو آخرت کی زندگی میں کوئی تکلیف نہ ہو۔
رنگین بھیڑیں
یہ تصویر انگلینڈ کی ہے، جہاں ایم 8 نامی ہائی وے کے قریب سرخ رنگ کی بھیڑوں کا ایک گَلہ موجود ہے۔ چرواہے اپنے بھیٹروں کو رنگین بنا دیتے ہیں تاکہ وہاں سے گزرنے والے افراد محظوظ ہو سکیں۔
دریائے مشیگن میں سَرفنگ
امریکی ریاست انڈیانا کے دریائے مشیگن میں ریفائنریز کی سائے میں لوگ سَرفنگ کرتے ہیں۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے اس دریا میں پانی کا بہاؤ بھی کافی تیز ہے اور اونچی لہریں سَرفنگ میں آسانی پیدا کرتی ہیں۔
جرمنی کے چیری بلاسم
جرمن شہر بون کی ہَیر اسٹریٹ میں ایک شاہراہ کے دونوں کناروں پر چیری بلاسم کے درخت لگے ہیں۔ موسم بہار میں درختوں پر پھول کھلنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں سیاح اور مقامی شہری انہیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
غزہ سٹی میں اسٹنگرے مچھلی
غزہ سٹی کے مچھیروں نے بڑی تعداد میں اسٹنگرے یا دندانے دار مچھلی پکڑی ہیں۔ یہ مچھلیاں منتا ریز نامی مشہور مچھیلوں سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔
چین میں شطرنج کا مقابلہ
پرمسرت چینی طلبہ اور ان کے والدین نے عوامی سطح پر ہونے والے شطرنج کے ایک مقابلے میں حصہ لیا۔ یہ مقابلہ چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے ایک پرائمری اسکول کی جانب سے منعقد کرایا گیا تھا۔
دھوئیں کے بم
جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران جنوبی کوریائی فوجیوں نے اس وقت دھوئیں کے بم برسائے جب وہ بندرگار کی جانب بڑھ رہے تھے۔
موصل کا حمام
یہ تصویر موصل شہر کے ایک ایسے حمام کی تصویر ہے، جو عراق میں خاص شہرت رکھتا تھا۔ حمام العلیل کے تالابوں میں گندھک پائی جاتی ہے اور یہ غسل کرنے والوں کی جلد کے لیے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے۔