سائنسدان ایسے کمپیوٹرز بنانے کی کوششوں میں ہیں، جو ہمارے طرح ذہین ہوں۔ بعض لوگوں کے مطابق ایسے کمپیوٹرز غربت کے خاتمے اور مساوی معاشرے کے قیام میں معاون ہو سکتے ہیں، مگر بعض حلقے خبردار کر رہے ہیں کہ ان سے انسانی بقا کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ سائنسدان کمپیوٹرز کو سوچنا کیسے سکھا رہے ہیں؟