1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کینیڈا ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ : شعیب اخترکی قسمت کا فیصلہ آٹھ اکتوبر کے دن

4 اکتوبر 2008

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان منصور سہیل نے کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ، پاکستانی متنازعہ فاسٹ باولر کے بارے مین اپنا حکم نامہ سنائے گی تو ان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا کہ وہ ٹیم میں واپس آئیں گے یا نہیں

https://p.dw.com/p/FU5M
شعیب اختر کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا یا نہیں فیصلہ آٹھ اکتوبر کوتصویر: AP

واضح رہے کہ شعیب اختر نے ابھی تک سات ملین روپے کا جرمانہ ادا نہیں کیا ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ نے اپنا حتمی فیصلہ آٹھ اتوبر کو سنانا ہے کہ آیا شعیب اختر کو یہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا کہ نہیں۔ اس سے قبل شعیب اختر نے اپنے اوپر لگائے جانے والے اس جرمانے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان منصور سہیل نے صحافیوں کو بتایا کہ کینیڈا میں کھیلے جانےوالے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شعیب اختر کی شرکت کا انحصار ہائی کورٹ کے فیصلے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ نے چھ اکتوبر کو ہی فیصلہ سنانا تھا تاہم عید کی چھٹیوں کی وجہ سے اب یہ فیصلہ آٹھ اکتوبر کو متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کینیڈا میں ہونےوالے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کا اعلان چھ اکتوبر کو کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگر شعیب اختر اپنی فٹ نس ثابت کریں گے تو انہیں ٹیم میں ضرور شامل کیا جائےگا۔ لیکن اگر لاہور ہائی کورٹ نے انہیں جرمانہ ادا کرنے کا کہا تو اس صورت میں جرمانہ ادا کئے بغیر وہ ٹیم میں اپنی جگی نہیں بنا سکیں گے اوران کی جگہ ریزرو کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔