ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلمیں
مارول کی فلم ’ بلیک پینتھر‘ حال ہی میں باکس آفس پر کامیاب ہونے والی دنیا کی دس چوٹی کی فلموں میں شمار ہوئی ہے۔ دیکھیے وہ کون سی دیگر فلمیں ہیں، جو اس فہرست میں شامل ہیں۔
اوتار:
ہدایت کار جیمز کیمرون کی سن 2009 میں ریلیز کی گئی فلم ’اوتار‘، 2.79 بلین ڈالرکےانتہائی بڑے بزنس کے ساتھ کامیاب ترین فلموں میں سر فہرست ہے۔
ٹائٹینک
جیمز کیمرون کی ہی ہدایت کاری میں سن 1997 میں بننے والی فلم ٹائٹینک نے اپنے وقت میں کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ 20 سال قبل ریلیز ہونے والی یہ فلم اب تک 2.2 بلین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔
سٹار وارز سیون: دی فورس اویکنینگ
سٹار وارز کے فلمی سلسلے کی ساتویں کڑی سن 2015 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ اپنی ریلیز سے قبل ہی کی جانے والی زور دار اشتہاری مہمات کے باعث یہ لوگوں کی انتہائی دلچسپی کا باعث بنی۔ اس نتیجے میں اس فلم نے 2.06 بلین ڈالر کا کامیاب بزنس کیا۔
جراسک ورلڈ
سن 2015 میں ہی معروف ہدایت کار اسٹیون شپیل برگ کی 1993 میں ریلیز کی گئی شہرہ آفاق فلم ’جراسک پارک‘ کا سیکوئل، ’جراسک ورلڈُ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا۔ اس فلم نے باکس آفس پر 1.7 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
دی ایوینجرز
مارول کامکس کے دوبڑے ناموں، ’کیپٹن امریکا‘ اور’ دی ہلک‘ کو ایک فلم کے لیے جمع کیا گیا اور سپر ہیرو ایکشن فلم ’دی ایوینجرز‘ ریلیز کی گئی۔ شائقین کی جانب سے اسے خاصی پذیرائی ملی اور فلم نے 1.5 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
فیوریس سیون
فلم ’فاسٹ اینڈ دی فیوریس‘ فلمی سلسلے کی ساتویں کڑی’ فیوریس سیون ‘ سن 2015 میں ریلیز ہوئی اور 1.52 بلین ڈالر کا بزنس کر گئی۔
دی ایوینجرز: ایج آف الٹران
سن 2015 میں ’دی ایوینجرز‘ سیریز کی ایک اور فلم نمائش کے لیے پیش کی گئی، جس نے اب تک 1.4 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
ہیری پورٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز، پارٹ ٹو
جادو اور تخیل پر مبنی کتاب ہیری پورٹر پر بنائی جانے والی فلموں کا آخری حصہ، ہیری پورٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز، پارٹ ٹو کو مداحوں نے بے حد سراہا جس کی بدولت فلم نے باکس آفس پر 1.34 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
سٹار وارز: دی لاسٹ جیڈآئی
سٹار وارز فلم سیریز کی اس فلم نے باکس آفس پر 1.32 بلین ڈالر کا بزنس کیا۔
بلیک پینتھر
سن 2018 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم فروری میں اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک 1.28 بلین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ اس فلم کی کامیابی نے ڈزنی کی انتہائی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’فروزن‘ کو ایک نمبر نیچے دھکیلتے ہوئے اس فہرست میں دسواں نمبر حاصل کیا ہے۔