1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہيری اور ميگھن سے شاہی القابات واپس لے ليے جائيں گے

19 جنوری 2020

کئی دنوں تک جاری رہنے والی بات چيت ميں طے پايا ہے کہ شہزادہ ہيری اور ميگھن مارکل سے شاہی القابات واپس لے ليے جائيں گے اور وہ ذاتی مقاصد کے ليے حاصل کردہ پبلک فنڈز کی رقوم بھی واپس کريں گے۔

https://p.dw.com/p/3WQfp
UK Queen Elizabeth II und Harry
تصویر: Imago-Images/ZUMA Press

برطانوی شہزادہ ہيری اور ان کی اہليہ ميگھن مارکل شاہی القابات اور پبلک فنڈز سے لی گئی رقوم واپس کر ديں گے۔ بکنگھم پيلس ميں تقريباً ايک ہفتے تک جاری رہنے والی بات چيت ميں اس سمجھوتے پر اتفاق ہوا اور ہفتے کو اس بارے ميں اعلان کيا گيا۔ ترانوے سالہ ملکہ الزبتھ کی جانب سے جاری کردہ بيان ميں بتايا گيا ہے کہ بات چيت ميں ہيری اور ميگھن مارکل کی شاہی خاندان سے عليحدگی اور آئندہ کی زندگی کے حوالے سے تعیمرانہ فيصلے تک پہنچا گيا۔ بيان ميں واضح کيا گيا کہ ملکہ الزبتھ ہيری اور ميگھن کے اپنے خاندان کے حوالے سے اس فيصلے کی حمايت اور احترام کرتی ہيں۔

برطانوی شاہی جوڑے نے چند روز قبل اپنی شاہی حیثیت سے دست بردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے يہ بھی بتايا کہا کہ وہ اپنا زیادہ وقت شمالی امریکا میں گزارنا چاہتے ہیں۔ شاہی جوڑے نے بتايا کہ کئی ماہ تک غور و فکر اور باہمی تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ کیا گيا۔ يہ جوڑا اپنی شادی اور گزشتہ برس مئی میں بیٹے کی پیدائش کے بعد میڈیا اور عوام کی حد سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا۔ اسی دباؤ سے بچنے کے لیے انہوں نے حالیہ کرسمس تعطیلات کینیڈا میں گزاریں۔ علاوہ ازيں پچھلے سال اکتوبر ميں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے رپورٹنگ پر ہيری اور ميگھن کو کئی اخبارات کے خلاف مقدمات دائر کرانا پڑے تھے۔

UK Monarchie l Prinz Harry und Herzogin Meghan
تصویر: Reuters/P. Noble

ملکہ الزبتھ کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے تحت ہيری اور ميگھن ونڈسر کاسل کے قريب اپنی رہائش گاہ فراگمور کاٹيج کی مرمت اور اس پر خرچ ہونے والے قريب 2.4 ملين پاونڈ بھی واپس لوٹائيں گے۔ البتہ چند معاملات ابھی بھی واضح نہيں ہيں۔ شاہی بيان ميں اس بات کی کوئی وضاحت پيش نہيں کی گئی کہ کينيڈا ميں ان کی سکيورٹی کے اخراجات کون اٹھائے گا۔

شہزادہ ہيری اور ميگھن ماحوليات سے متعلق معاملات ميں دلچسپی رکھتے ہيں اور اس مد ميں ايک ادارہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

ع س / ا ب ا، نيوز ايجنسياں