1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپین لیگ میں شالکے اور ہینوور کی کامیابیاں

30 ستمبر 2011

فٹ بال کے یورپی ٹورنامنٹ یورپین لیگ میں جرمن کلبوں شالکے اور ہینوور نے نے جمعرات کو کھیلے گئے میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

https://p.dw.com/p/12jRy
تصویر: dapd

گروپ جے کے میچ میں شالکے نے اسرائیلی کلب ماکابی ہائفہ کو شکست دی ہے۔ یہ میچ جرمن شہر گیلزنکرشن میں کھیلا گیا جس میں شالکے نے ماکابی ہائفہ کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا۔ ماکابی ہائفہ اسرائیل فٹ بال لیگ کا چیمپئن ہے۔

اس جیت کو اس لیے بھی اہمیت قرار دیا جا رہا ہے کہ شالکے کے کو چ رالف رنگنک کے مستعفی ہونے کے بعد ہوب اسٹیونز نے یہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، اور ان کی آمد کے ساتھ ہی شالکے نے زبردست کامیابی پائی ہے۔ اسٹیونز انیس سو ستانوے میں بھی شالکے کوچ تھے۔ اس وقت اس کلب نے یوایفا کپ جیتا تھا۔

جمعرات کے میچ میں شالکے کی جانب سے کرسٹیان فُخس نے دو گول کیے جبکہ ایک گولJose Jurado نے کیا۔

یورپین لیگ میں جمعرات کو ہونے والے دیگر مقابلوں میں Larnaca اور بخارسٹ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

پریمیئر لیگ کے کلب برمنگھم سٹی اور فلہیم بھی جمعرات کے میچوں میں کامیاب رہے ہیں۔ فلہیم نے Odense کو دو صفر سے مات دی۔ برمنگھم نے این کے ماریبور کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا

ساتھ ہی ہینوور نے بھی یوکرائن کے ایک کلب کو دو ایک سے شکست دے کر یورپین لیگ میں اپنا میچ جیت لیا ہے۔

Huub Stevens FC Schalke 04 - Maccabi Haifa
شالکے کے کوچ ہوب اسٹیونزتصویر: dapd

قبل ازیں بدھ کے روز چیمپئنز لیگ کے میچز میں جرمن کلب بائر لیور کوزن نے گروپ ای میں اپنا میچ جیتا۔ تاہم جرمنی ہی کے کلب ڈورٹمند کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لیورکوزن نے گروپ ای کے میچ میں Racing Genk کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ سن دو ہزار پانچ کے بعد چیمپیئنز لیگ میں لیورکوزن کی یہ پہلی جیت تھی۔ اس سے پہلے انہیں اپنے گزشتہ تین میچوں میں شکست کا سامنا رہا، جن میں جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ کے ہاتھوں صفر تین کی شکست بھی شامل ہے۔

 

رپورٹ: ندیم گِل / خبر رساں ادارے

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں