1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ میں شامی مہاجرین  ڈیپریشن اور ذہنی مسائل کا شکار

صائمہ حیدر
11 اکتوبر 2016

ماہرین کے مطابق یورپ میں مقیم پناہ گزین، بالخصوص شامی مہاجرین ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں تاہم  اِن مہاجرین کی ذہنی صحت کے حوالے سے عالمی رویوں میں تبدیلی آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

https://p.dw.com/p/2R79g
Türkei Torbali syrische Flüchtlinge arbeiten in Landwirtschaft-Camps
سن دو ہزار پندرہ کے اسپیکر ز پینل کے ایک شریک کے مطابق مہاجرین کے لیے طبی عملے اور ماہرینِ نفسیات کی کمی ہےتصویر: DW/D. Cupolo
Türkei Torbali syrische Flüchtlinge arbeiten in Landwirtschaft-Camps
سن دو ہزار پندرہ کے اسپیکر ز پینل کے ایک شریک کے مطابق مہاجرین کے لیے طبی عملے اور ماہرینِ نفسیات کی کمی ہےتصویر: DW/D. Cupolo

سن دو ہزار پندرہ میں برلن میں ہونے والی ورلڈ ہیلتھ سمٹ کے اہم ترین نکات میں سے ایک’پناہ گزینوں کی صحت‘ تھا۔ اور ایک سال بعد اس ماہ نو اکتوبر سے گیارہ اکتوبر تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں بھی یہی موضوع سرِفہرست ہے۔ اس سال چند جرات مند اسپیکرز مہاجرین کی ذہنی صحت پر بات کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس ہونے والی ہیلتھ کانفرنس پر اگر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اس کا آغاز بھی کم و بیش ایسے ہی الفاظ سے ہوا تھا جو اس برس استعمال کیے گئے۔ ایسے میں ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ کیا ایک برس میں صورتِ حال میں کوئی بہتری آئی یا نہیں۔

سن دو ہزار پندرہ کے اسپیکر ز پینل کے ایک شریک اور یورپ اور وسطی ایشیا کے مہاجرین کی صحت کے معاملات کے لیے سینئر علاقائی مینیجر رومیانا پیٹرووا بینیڈیکٹ نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا،’’ بد قسمتی سے میری رائے میں صورتِ حال ابتر ہوئی ہے۔ مہاجرین کی صحت کے حوالے سےطبی عملے،ماہرینِ نفسیات، ڈاکٹرز اور ترجمانوں کی کمی رہی۔‘‘

Griechenland Leben im Flüchtlingslager in Vasilika
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ اِیس ڈاکور کے مطابق اب تک ذہنی مسائل کے شکار مہاجرین کے بارے میں معلومات ناکافی ہیں تصویر: picture alliance/NurPhoto/N. Economou

بینیڈیکٹ نے مزید کہا کہ تارکینِ وطن اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑی تعداد میں ہیں اور انہیں زیادہ غیر یقینی صورت ِ حالات کا سامنا ہے۔ بینڈیکٹ نے کہا کہ یورپی یونین کمیشن کی جانب سے تمام تر کوششوں اور فنڈنگ کے باوجود یہ نہیں کہا جا سکتا کہ پناہ گزینوں کی صحت کے معاملات میں بہتری آئی ہے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ اِیس ڈاکور کا کہنا تھا،’’شام اور عراق میں ذہنی صحت بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ جنگ زدہ اور متنازعہ علاقوں میں یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔

 ڈاکور نے مزید کہا کہ،’’ جب ذہنی صحت کے مسئلے سے ڈِیل کرنا ہو تو متاثرہ فرد سے ملنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اب تک ہمارے پاس ذہنی مسائل کے شکار مہاجرین کے بارے میں معلومات ناکافی ہیں۔ اور ہم نہیں جانتے کہ یہ ڈیٹا کس طرح جمع کیا جا سکتا ہے۔‘‘