یورپ کے دس بڑے کنسرٹ ہال
یورپ کے جدید کنسرٹ ہال صرف بہترین موسیقی ہی پیش نہیں کرتے بلکہ یہ تعمیراتی لحاظ سے بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ہیں۔
کلڈن پرفارمنگ آرٹس سینٹر، ناروے
ناروے کے مشرقی ساحل پر ایک سو میٹر بلند آرٹ سینٹر انتہائی پرشکوہ ہے۔ سن 2012 میں یہ ڈیڑھ لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ انتہائی مشہور تھیئٹریکل گروپ اگدر کے علاوہ مغربی کلاسیکل موسیقی کے ملکی سرپرستی میں چلنے والے گروپوں کا مرکز بھی ہے۔
فل ہارمنی ڈی پیرس
مشہور آرکسٹرا کنڈکٹر پیریر بولیز اور ماہر تعمیرات ژاں نویل نے مشترکہ طور پر اس میوزک ہال کو تعمیر کرنے کو سوچا اور اسے عملی شکل دی۔ یہ ہال سن 2015 میں مکمل کیا گیا تھا۔ اس کا سامنے والا حصہ ایلومینیم سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی سینتیس فُٹ بلند چھت سے پیرس کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
سیج گیٹس ہیڈ، انگلینڈ
روشنیوں سے منور اس مکمل عمارت کو سر نورمن فوسٹر نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کے دروازے عوام کے لیے سن 2004 میں کھولے گئے تھے۔ یہ میوزک سینٹر سال کے 364 دن اور ایک دن میں سولہ گھنٹے کھلا رہتا ہے۔
موسیقی کا گھر (کاسا ڈا مویزیکا) پورٹو، پرتگال
پرتگال کے بندرگاہی شہر پورٹو میں واقع اس میوزک ہال میں ایک وقت میں تیرہ سو شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کی سفید کنکریٹ اور شیشوں سے مزین عمارت انتہائی عالیشان ہے۔ اس کو اندر سے پرتگالی ثقافتی ٹائلوں سے سجایا گیا ہے۔ بارش نہ ہونے کی صورت میں اس کے شیشے کے چھت کو کھولا بھی جا سکتا ہے۔
ملکہ صوفیا پیلس برائے آرٹس ( پالاؤ ڈی لیس رائنا صوفیا)، اسپین
ہسپانوی شہر ویلینسیا کے قلب میں وسیع و عریض محل کو آرٹس اور سائنس کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔ دور سے اس محل کی عمارت ایسا ڈھانچہ ہے جو ایک بڑے دیو یا وہیل مچھلی جیسی ہے۔ اس میں مچھلیاں رکھنے والا مرکز، نباتات اور سائنس کا عجائب گھر بھی قائم ہے۔
نارویجین نیشنل اوپیرا اور بیلے، اوسلو
ناروے کا نیشنل اوپیرا اور بیلے مرکز نفاست و نزاکت کا شکار ہے۔ اس ہال کو شیشیے کی دیواروں کا سہارا حاصل ہے۔ چھتیس ہزار سنگ مرمر کے بلاک اس مرکز کی عمارت میں نصب ہیں۔ اس ہال کے باہر کا لینڈ اسکیپ بھی انتہائی شاندار ہے۔
فل ہارمنی، برلن
جب اس کا افتتاح ہوا تھا، تو اسی وقت اس کے غیرمعمول تعمیراتی ڈھانچے پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ لیکن بعدازاں ماہر تعمیرات ہانس شارون کی ڈیزائن کردہ یہی عمارت دنیا بھر کے مادڑن کنسرٹ ہالز کے لیے ایک نمونہ ثابت ہوئی۔ اس میں پہلا کنسرٹ 1963ء میں ہوا تھا۔
آلٹو تھیئٹر ایسن، جرمنی
فن لینڈ کے ماہر تعمیرات ایلور آلٹو یونان کے قدیم تھیٹر کے طرز تعمیر سے متاثر تھے۔ انہوں نے پچاس کی دہائی میں اس کا ڈیزائن تیار کیا تھا لیکن اس کی تعمیر کا آغاز 1983ء میں ہوا۔ اس عمارت کو کلاسیک ماڈرن ڈیزائن کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔
ہارپ میوزک ہال، آئس لینڈ
آئس لینڈ کے دارالحکومت کے مشہور فنکار اولفور ایلیاسن کو روشنیوں سے پیار تھا اور اس ہارپ میوزک ہال کی تعمیر میں خاص طور پر مسحور کن روشنیوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کا فرنٹ شہد کی مکھیوں کے چھتے جیسا دکھائی دیتا ہے۔ اس کو موسیقی کے مغربی ساز ہارپ کا نام دیا گیا ہے اور یہ اس برف سے لدے رہنے والے ملک میں موسم گرما کا پہلا مہینہ بھی ہے۔
ایلب فل ہارمنی ہیمبرگ، جرمنی
ایک تاریخی گودام کی شکل پر بنایا گیا یہ میوزک ہال شیشے کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے یہ ہوا میں تیر رہا ہو۔ اس کی چھت ایک لہر کی شکل پر بنائی گئی ہے۔