1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یو ایس اوپن: اعصام الحق مینز ڈبل کا فائنل بھی ہار گئے

11 ستمبر 2010

پاکستان ٹینس سٹاراعصام الحق قریشی اور بھارت کے روہن بوپنا یو ایس اوپن کے مردوں کے ڈبلز مقابلے میں ہار گئے ہیں۔ انہیں امریکہ کے جڑواں بھائیوں مائک اور باب برائن نےسات چھ اور سات چھ سے شکست دی۔

https://p.dw.com/p/P9b1
دائیں روہن بوپنا اور بائیں اعصام الحقتصویر: AP

یو ایس اوپن کے مردوں کے ڈبلز فائنل میں برصغیر کی جوڑی کو عالمی نمبر ایک ٹیم کا مقابلہ کرنا تھا۔ میچ کے بعد باب برادران نےاعتراف کیا کہ اعصام الحق اور بوپنا نے بہترین کھیل پیش کیا اورانہیں پریشان کئے رکھا۔

اعصام الحق نے پاکستانی عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یو ایس اوپن کے دونوں ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں شکست کھانے پرافسردہ ہیں کیونکہ وہ سیلاب زدہ پاکستانی عوام کے لئے یہ ٹائٹل جیتنا چاہتے تھے۔

میچ کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو کچھ دیر کے لئے ہی سہی لیکن خوش ہونے کی ایک وجہ دینے میں ضرور کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی کاشوں کو پاکستان کےاکیس ملین سیلاب زدگان کے نام منسوب کیا۔ اعصام الحق نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کی وہ پاکستان کا نام روشن کریں اور اس میں کسی حد تک انہیں کامیابی بھی ملی ہے۔ اس میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اعصام الحق کو ٹیلی فون کر کے ’گڈ لک‘ کہا۔

U.S. Open Tennis Bopanna Aisam-Ul-Haq
اعصام الحق پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جو یو ایس اوپن کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےتصویر: AP

مینزڈبل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے اقوام متحدہ کے لئے بھارتی سفیرہردیپ سنگھ پوری اور پاکستانی سفیرعبداللہ حسین ہارون بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کرتے رہے۔

خیال رہے کہ برائن برادران نے یہ ٹائٹل تیسری مرتبہ جیتا ہے۔ مائک اور باب ڈبلزکے کامیاب ترین کھلاڑی ہیں اورمجموعی طور پر65 ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں، جن میں سے 9 گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی شامل ہیں۔ اعصام الحق نے کہا ہے کہ ان بھائیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ بہترین کھلاڑی ہیں۔ ان بھائیوں کے خلاف کھیلنے پر اعصام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام زندگی اپنے اس مخصوص تجربے کو یاد رکھیں گے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید