پاکستان میں غریب اور اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہندو افراد کی اجتماعی شادی کی ایسی پروقار اور شاندار تقریب شاید ممکن ہی نہ ہوتی۔ لیکن ’پاکستان ہندو کونسل‘ کی بدولت کئی غریب ہندو گھرانوں کے خواب حقیقیت بن جاتے ہیں۔ کراچی میں 80 ہندو جوڑوں کی شادی کی یہ تقریب اس کی ایک مثال ہے۔