2016ء : کھیل کی دنیا کے انوکھے واقعات
تیل کی مالش سے چمکتے جسم کے ساتھ اولمپک کا پرچم،خطرناک ہیل پہنے ہوئے مارشل آرٹس کی کھلاڑی، سرفنگ کرنے والا کتا اور ٹارزن بننے کی ناکام کوشش کرنے والا گول کیپر۔ سال رواں کے دوران کھیلوں کی دنیا کے انوکھے واقعات
چمکتا جسم اور اولمپکس
پیٹا ٹاؤفاٹوفوا نے رواں برس ریو ڈی جنیرو اولمپکس کی افتتاحی تقریب اُس وقت لوٹ لی، جب وہ اپنے ملک ٹونگا کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکی پرچم اٹھائے ہوئے میدان میں داخل ہوئے۔ انہوں نے قمیص پہنی ہوئی نہیں تھی اور ان کا جسم تیل کی مالش کی وجہ سے چمک رہا تھا۔
مہلک ہتھیار
تائی کوانڈو: اکتوبر میں جرمن شہر فرینکفرٹ کے کومرز بینک ایرینا میں ہونے والے ایک مقابلے میں جرمنی کی ہی جیکلن ہاگے من نے ’ہائی ہیل بیلون کِک‘ مقابلے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے نوے سیکنڈ میں اپنے ہائی ہیلز کی مدد سے سینتیس غبارے پھوڑے۔
ایسا بھی ہوتا ہے
ریو ڈی جینیرو اولمپکس میں گھوڑ سواری کے ایک مقابلے میں برازیل کے ایتھلیٹ روئے فونسیکا اس وقت مقابلے سے باہر ہو گئے، جب ان کے گھوڑے نے عین وقت پر ان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔ فونسیکا نے جیبسے ہی اپنے گھوڑے کے ساتھ ایک رکاوٹ کو عبور کرنا چاہا، تو ان کا گھوڑا وہیں رک گیا اور وہ زمین پر گر پڑے۔
سرفر ڈوگ
امریکی شہر سان ڈیاگو میں کتوں کی سرفنگ کے ایک مقابلے میں ’کونا کائی‘ نامی اس کتے نے انتہائی پراعتمادی کے ساتھ موجوں کا مقابلہ کیا۔ تاہم اس دوران ’کونا کائی‘ کا تربیت کار اور اس مقابلے میں اس کا ساتھی اپنا توازن بہرحال برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ ماسٹر کے پانی میں گرنے کی وجہ سے بیچارہ کتا ایوارڈ جیتنے سے محروم رہا۔
سائیکل کی سیٹ
ریو ڈی جینیرو اولمپکس کے دوران جرمن سائیکلسٹ کرسٹینا فوگل فائنل جیت تو گئیں تاہم جب انہوں نے فنشنگ لائن کراس کی تو ان کی سائیکل کی سیٹ گر چکی تھی۔ اس واقعے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک بے وفا سیٹ بھی کرسٹینا فوگل کی جیت کی راہ میں حائل نہیں ہو سکی۔
بھاری بوجھ
ایتھوپیا کے تیراک روبل کیروس ہابتے کا جسم مقابلے میں شریک دیگر کھلاڑیوں سے مختلف یعنی تھوڑا بھاری تھا۔ اس وجہ سے اس وقت لوگوں کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی جب سو میٹر تیراکی کے مقابلے کو ختم کرنے میں کیروس ہابتے کو تگ و دو کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مقابلے میں وہ صرف سب سے آخری نمبر پر ہی نہیں آئے بلکہ انہوں نے ریکارڈ ٹائم میں یہ فاصلہ عبور کیا۔
گلاس کے بجائے جوتا
اگر جوتے کو گلاس بناتے ہوئے اسد میں کچھ پیا جائے توکیا اس کا مزہ بہتر ہو جائے گا؟ بہرحال اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ تاہم سان مارینو کے سائیکلنگ مقابلے میں کامیابی کے بعد والینٹینو روسی نے ریس جیتنے کے بعد شیمپین پینے کے لیے گلاس کے بجائے اپنے جوتے کا انتخاب کیا۔
میں ٹارزن تو نہیں
اٹلی کی فٹ بال ٹیم کے گول کپیر بفون فرانس میں یورو کپ کے ایک میچ میں بیلجیم کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد بہت زیادہ جذباتی ہو گئے۔ جذبات کی رو میں بہہ کر انہوں نے میچ کے اختتام پر مخالف ٹیم کے گول میں جا کر ’کراس بار‘ کو پکڑ کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ تاہم ان کی گرفت کمزور پڑی اور وہ گر پڑے۔ پھر انہوں نے گول کے نیٹ کے قریب جا کر چیخنے چلانے پر ہی اکتفا کیا۔
سخت حفاظتی انتظامات؟ کیا واقعی؟
یورو کپ فٹ بال 2016ء کے مقابلوں میں سخت حفاظتی انتظامات پر بہت زور دیا گیا تھا۔ ایک میچ کے دوران پرتگال ٹیم کا ایک مداح ہر طرح کے حفاظتی حصار کو توڑتا ہوا اس وقت میدان میں آن پہنچا، جب میچ شروع ہونے سے قبل ٹیم کی تصویر کھینچی جا رہی تھی۔ کرسٹیانو رونالڈو بھی اس صورتحال سے محظوظ ہوئے۔
نئے درزی کی ضرورت ہے
فرانسیسی فٹ بال زنیڈین زیڈان کا شمار خوش لباس افراد میں ہوتا ہے۔ وہ اب ریئل میڈرڈ کلب کی ٹیم کی کوچ ہیں۔ یہ ریئل میڈرڈ اور جرمن کلب وولفسبرگ کے ایک میچ کی تصویر ہے، اس دوران جیسے ہی زیڈان جذبات میں آ کر کھڑے ہوئے تو ان کی پتلون پھٹ گئی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف ایک میچ میں بھی زیڈان کی پتلون پھٹ گئی تھی۔ زیڈان کے بقول،’’یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، اس کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔‘‘
عادت نہیں ہے
جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ کے کھلاڑیوں کو منفی درجہ حرارت پر بینچوں پر بیٹھنے کی عادت نہیں۔ روس میں نومبر میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں جرمن کلب کے کھلاڑیوں کو منفی چھ درجہ حرارت پر بینچوں پر بیٹھنا پڑا۔ جرمن کلب یہ میچ تین دو سے ہار گیا تھا۔
یہ بال کہاں پہنچ گئی
فٹ بال کی پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران کرسٹل پیلس کے ہوم گراؤنڈ میں فٹ بال پر ایسی کک لگی وہ گراؤنڈ کی چھت پر پہنچ گئی۔ یہ میچ کرسٹل پیلس اور ساؤتھ ہیمپٹن کے مابین کھیلا جا رہا تھا۔ فٹ بال کی واپسی کے بعد کرسٹل پیلس کے کھلاڑیوں نے تین مرتبہ اسی بال کو اپنی مخالف ٹیم کے گول کا راستہ دکھایا۔
جیب کترا
یہ تصویر ریئل میڈرڈ اور زالگیرس کاؤناس کے مابین باسکٹ بال کے ایک میچ کی ہے۔ یورپیئن لیگ کے اس میچ میں کورٹ کے ایک اہلکار کا ہاتھ غلطی سے ایک ٹیم کے کوچ کی جیب تک پہنچ گیا۔